چترال (نمائندہ چترال میل) تعلیم ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت اور کامیابی کی کنجی ہے جس کا پائیدار فروغ ہی کسی بھی ملک وقوم کی ترقی کی بنیادبنتا ہے اور اسی کے بدولت ترقی یافتہ ممالک نے اقوام عالم میں اپنا نام پیدا کیاہے،اس لئے سیاسی وجماعتی وابستگی سے بالاترہوانسانیت کی خدمت کرتے ہوئے مسلم ایجوکیشن سسٹم کوالٹی ایجوکیشن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا۔ ان خیالات کااظہار مسلم ایجوکیشن سسٹم کے چیف ایگزیکٹوحاجی محمداسلم خان نے نادارطلباء وطالبات کی معاونت کاادارہ ریجنل آرگنائزیشن فارسپورٹنگ ایجوکیشن (روز) کے چیئرمین ہدایت اللہ اوربورڈ ممبروں کے ساتھ چتر ال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک خصوصی نشست میں کیا۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے گورنمنٹ سکولوں میں زیادہ تر ایسے بچے زیر تعلیم ہیں جو اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اخراجات برداشت انہیں کر سکتے ہیں جن کے لئے مسلم ایجوکیشن سسٹم خیبرپختونخوا کے گورنمنٹ سکولوں کے پوزیشن ہولڈرمیٹرک پاس طلباء وطالبات کے لئے ایف اے،ایف ا یس سی میں 60سیٹ مختص کئے ہیں جن میں کم ازکم 20-15سیٹ چترال کے طلباء کودیاجاتا ہے جنہیں کتب،یونیفام،سکول فیس اورہاسٹل اوردیگرکے اخراجات سب مفت ہونگے۔تعلیمی پالیسیوں کے مطابق پسماندہ طبقات کے غریب بچوں کومفت و معیاری تعلیم دینے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے (روز)کے چیئرمین ہدایت اللہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ چترال جیسے پسماندہ اوردورافتادہ ضلع میں غریب اورناداربچوں کوجدیدتعلیم سے آراستہ کرکے درجنوں خاندانوں کوآبادکئے تعلیمی انقلاب سے ہر میدان میں انقلاب آئے گا۔اس موقع پرسابق ممبرقومی اسمبلی چترال شہزادہ افتخارالدین نے مسلم ایجوکیشن سسٹم کے چیف ایگزیکٹوحاجی محمداسلم خان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ چترال کی پسماندگی کومددنظررکھتے ہوئے یہاں کئی غریب بچوں کواپنے ادارے میں زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کاعہدکیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں معیاری تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے معیاری تعلیم کودورحاضرکے تقاضوں سے ہمکنار کرنے کے لیے کمربستہ ہوناچاہیے۔تعلیمی معیارکوبڑھانے کے لیے تمام تعلیمی اداروں میں مختلف پروگراموں کاانعقادممکن بناکربچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کواجاگرکرنے میں اپناکرداراداکریں والدین اوراساتذہ آپس میں باہمی رابطہ بڑھاکربچوں کی تعلیم وتربیت پرخصوصی توجہ دیں۔ (روز)کے چیئرمین ہدایت اللہ نے کہاکہ مسلم ایجوکیشن سسٹم کامشکورہوں وہ ایک پارٹنر اورڈونرکی حیثیت سے ہمیشہ ہمارے حوصلہ افزائی کرکے آئے ہیں اور اس پلیٹ فورم سے طلباء مسلم کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز پشاور سے فارغ ہوکرمختلف اداروں میں کام کررہے ہیں۔پروگرام کے آخرمیں روزکی طرف سے نوجوان صحافی سیدنذیرحسین شاہ اورمحمدعبیر خان نے مسلم ایجوکیشن سسٹم کے چیف ایگزیکٹوحاجی محمداسلم خان کوشیلڈ پیش کیا۔ اس موقع پرعتیق الرحمن،جماعت اسلامی چترال کے جنر ل سیکرٹری فضل ربی جان،عبیدالرحمن موجودتھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات