چترال (نمائندہ چترال میل) رکن صوبائی اسمبلی چترال مولاناہدایت الرحمن نے کہاہے کہ گولین میں سیلاب کی وجہ سے سڑکوں،آبنوشی اورآبپاشی کے کئی سکیموں کوشدیدنقصان پہنچاہے،لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ کئی دن گزرنے کے باوجودضلعی انتظامیہ،صوبائی حکومت اوروفاقی حکومت سٹرکوں اورپینے کے پانی کوبحال کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے صوبائی اوروفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ایمرجنسی بنیادوں پر مشینریز متاثرہ مقام پرپہنچا کر دن رات کام کرکے سڑک بحال کرکے لوگوں کو مشکلات سے نکالاجائے۔چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے مولاناہدایت الرحمن،ضلعی امیرجمعیت علماء اسلام (ف)مولاناعبدالرحمن،ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ انعام میمن،ضلعی نائب صدر قاری قاری جمال عبدالناصر،وی سی ناظم گولین مفتی مطیع رحمن اوردیگرنے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ 108میگاواٹ کی پیدواری گنجائش کے بجلی گھر کی بندش سے ادارے کو روزانہ کے حساب سے کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے لیکن اس ادارے نے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھانے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی ہے اور نہ اس کام میں سنجیدہ اور مخلص ہے۔ عمائدین نے کہاکہ علاقے میں ابنوشی کے تمام منصوبے اور ابپاشی کی نہریں سیلاب برد ہونے کی وجہ سے پینے اور زراعت کاپانی ناپید ہے چترال ٹاون کے عوام پینے کے پانی کے لیے ترس رہے ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ابپاشی کا نظام بحال نہ ہو ا تو ان کی رہی سہی معیشت برباد ہوکر رہ جائے گی کیونکہ سوفیصد گھرانوں کا دارومدار زراعت پر ہے اور فصلوں، سبزیوں اور میوہ جات کے درختوں کے سوکھ جانے کی وجہ سے انہیں ناقابل تلافی نقصان لاحق ہوگا۔ایم پی اے نے کہاکہ گولین کے سڑکوں اورواٹرسپلائیز کی بحالی کے حوالے سے وزیراعلیٰ دیگروزراء خیبرپختونخوا اورمتعلقہ محکموں سے ربطہ کیا مگرافسوس کی بات ہے کہ حکومت ابھی تک خاموش ہے۔انہوں نے کہاکہ انصاف کے نام پر ووٹ لینے والے حکومت عوام کوانصاف دینے میں مکمل طورپرناکام ہو چکی ہے، اگرحکومت فوری طور پر بھاری مشینری سے گولین روڈ،بجلی گھراورواٹرسپلائیز پر کام شروع نہ کیاگیاتوعوام سڑکوں پرآئیں گے جن کی تمام ترذمہ داری ضلعی انتظامیہ،صوبائی ووفاقی حکومت پرعائدہوگی۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی عہدداروں نے کہاکہ 25 جولائی کو یوم سیاہ اور پشاور میں ملین مارچ کا اعلان کر دیا گیاہے اور25 جولائی کو ملک گیر یوم سیاہ منایا جائیگا،شہرشہر احتجاجی ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام (ف) نے 25 جولائی کو یوم سیا ہ اورپشاور میں ملین مارچ کا اعلان کردیا ہے۔ 25 جولائی کو ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جے یوآئی کے کارکن احتجاجی ریلیاں نکالیں گے۔چترال سے بھی 24جولائی دن دوبجے کو ضلعی امیرکی قیادت میں قافلہ پشاو روانہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اے پی سی میں شامل اپوزیشن جماعتوں میں جے یو آئی نے عوامی رابطہ مہم کا اعلان کرکے پہل کردی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات