چترال (محکم الدین) آل پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن چترال نے الیکشن 2019 کیلئے اپنے منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ اپٹا اپنے قائد ملک خالد خان کے قائم کردہ غیر سیاسی تنظیم کی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں سیاسی مداخلت کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔ اور پر سکون تعلیمی ماحول کی فراہمی، میرٹ کی پاسداری، معیاری تعلیم اور اساتذہ کو مقام دینا اُن کے منشور کی بنیاد ہے۔۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل کیڈرز ٹیچر ز الائنس ضلع چترال کے ا میدوار برائے ضلعی صدارت لوئر چترال ضیاء الرحمن نے اپنے پینل کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق سلطان محمد خان ضلعی جنرل سیکرٹری، زاہد عالم برائے صدارت تحصیل لوئر چترال، امیر حمزہ جنرل سیکرٹری تحصیل لوئر چترال، محمد امین امیدوار برائے صدارت تحصیل دروش اور محمد انعام اللہ جنرل سیکرٹری تحصیل دروش کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا، کہ انشا اللہ اساتذہ کے مسائل کے حل اور قوم کے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے یہ پینل بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ اساتذہ میں بہت سی تنظیمات مختلف پارٹیوں کے ونگ کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اور اُن کا ایجنڈا سیاسی ہے۔ لیکن آل کیڈر ٹیچرز الائنس صرف اور صرف اساتذہ کے حقوق اور نونہالان قوم کے بہتر مستقبل کیلئے کام کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کرنے،بچوں پر بستے کا بوجھ کم کرنے، ٹیچنگ الاؤنس کیلئے عملی جدو جہد، ٹیچر سن کوٹہ کی بحالی، پروموٹ ہونے والے اساتذہ کی سنیارٹی بحال کرنے، پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں پرائمری سکولوں کے تجربات کا شمار کروانے کیلئے کوشش کی جائے گی۔ اسی طرح پی ایس ٹی کیلئے ٹی ٹی اور اے ٹی میں کوٹہ دلوانے، پرائمری اور ایلمنٹری اساتذہ کیلئے ایس ایس میں کوٹہ دلوانے،پی ایس ٹی بنیادی سکیل 15ایلمنٹری کا 16اورایس ایس ٹی بنیادی سکیل 17کرنے، کمپیوٹر سائنس ڈگری ہولڈر کیلئے ایس ایس ٹی میں کوٹہ و پی ای ٹی اسا تذہ کیلئے ایس ایس ٹی میں کوٹہ دلوانے سمیت چھٹیوں میں کنونس الاؤنس کی کٹوتی روکنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات