چترال (نمائندہ چترال میل) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ اسامہ شہید کیریر اکیڈیمی کی اس علاقے میں طلباو طالبات کی پیشہ ورانہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلے کے لئے کوچنگ میں گزشتہ کئی سالوں سے شاندار خدمات کے پیش نظراسے مستقل حیثیت دی جائے گی اور اسے ایک ادارے کی شکل دیا جائے گا تاکہ اس ضلعے کے ایک مقبول ترین ڈی سی کا لگایا ہوا یہ پودا ہمیشہ اس علاقے کے لوگوں کو پھل اور سایہ دیتا رہے۔ جمعہ کے روز چتر ال میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسامہ شہید کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ان کی فرض شناسی اور ایمانداری کے کئی واقعات بیان کئے اور کہاکہ پشاور کے ضلعے میں بطور ایڈیشنل ڈی سی اسامہ شہید ان کا ماتحت تھا اور اس ڈیڑھ سال کے عرصے میں انہوں نے اسامہ کو ایک آئیڈیل افیسر پایا جس میں وہ تمام صفات موجود تھے جوکہ ایک سول سروس کے افیسر میں موجود ہونی چاہئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور چترال کا اسامہ شہید کے ساتھ جذباتی وابستگی کو سراہا۔ اس سے قبل اکیڈیمی کے ڈائرکٹر فداء الرحمن نے کہاکہ ل میں اسامہ شہید کیریر اکیڈیمی کا دورہ کیا جسے سابق ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے چترال میں اپنی تعیناتی کے دوران علاقے میں پیشہ ورانہ اداروں میں داخلوں کے لئے کوچنگ کرنے والی اداروں کی کمی کا احساس کیا تھا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





