چترال(نمائندہ چترال میل)پولو پلیئر چترال اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے سیکرٹری اطلاعات قاضی فیصل نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پولو چترال کا قومی کھیل اور ثقافت ہے اس کھیل کو کھیلوں کا بادشاہ اور بادشاہوں کا کھیل کہا جاتا ہے۔جس کو چترال کے غریب عوام نے اپنے بل بوتے پر زندہ رکھا ہوا ہے۔شندور پولو فیسٹویل میں سویلین کو نظر انداز کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ شندور پولو فیسٹویل سیاحت کوفروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے اسکو متنازعہ بنانا چترال اور چترالی قوم کے ساتھ زیادتی ہوگی۔اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال سے گذارش کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ سکندرالملک کے پولو کیلئے خدمات کو مدنظررکھتے ہوئے اور چترال کی عوام اور سویلین پلیئر کو اعتماد میں لیکر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔اُنہوں نے کہا کہ پولو ہماری ثقافت اور پہچان ہے اگر اس میں سول ٹیم کی نمائندگی نہ ہوئی تو چترالی عوام بھی شندورپولو فیسٹیول کا بائیکاٹ کریں گے۔قاضی فیصل نے بحیثیت ایک پولو پلیئر تمام سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سول بالادستی کو مدنظر رکھتے ہوئے شندور فیسٹویل کے بائیکاٹ کا اعلان کریں خاص کر ایم این اے،ایم پی ایز،ضلع ناظم،تحصیل ناظم وکلاء برادری،صحافی حضرات،سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین تجاریونین،ڈرائیور یونین،تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی اس فیسٹیول کا بائیکاٹ کریں۔اُنہوں نے ڈی سی چترال کے طرف سے ٹیموں کے فیصلے کو پولو ایسوسی ایشن کی کمزوری اور غفلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے پولو ایسوسی ایشن کے عہدادران،کمیٹی ممبران سے اپیل کیا ہے کہ اس پر سنجیدگی سے غور کریں اور آئیندہ کے لئے لائحہ عمل طے کریں اُنہوں نے سول بالادستی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب جواقدام پولو ایسوسی ایشن نے اُٹھایا ہے وہ سول بالادستی کیلئے اٹھایا ہے جسے بہت پہلے اُٹھانا چاہئیے تھا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات