چترال (محکم الدین) بونی شندور روڈ اور مستوج یارخون روڈ کی تعمیر کے حوالے سے دوبارہ شروع ہونے والا احتجاجی دھرنا چیر مین ڈیڈک اور ایم پی اے چترال وزیر زادہ کی طرف سے یقین دھانی کے بعد ختم کر دیا گیا. جو مظاہرین سے مذاکرات کیلئے پشاور سے رات کوچترال پہنچے تھے. اور پیر کے روز انہوں نیاحتجاجی دھرنے میں شریک عوام مستوج سے تفصیلی ملاقات کی. اور ان کے مطالبات اور مسائل سنے. انہوں نے اس موقع پر ان کے مطالبات کو جائز اور ان کے پر امن احتجاج کو حق بہ جانب قرار دیتے ہوئے یقین دلایا. کہ بونی شندور روڈ منظور ہو چکا ہے. جس کیلئے 16 ارب 75 کروڑ 50لاکھ روپے مختص ہو چکے ہیں. اور انشا اللہ دو تین مہینوں کیدوران کام کا آغاز کیا جائے گا. اس موقع پر مقامی لوگوں نے گذشتہ بائیس سالوں کے دوران بار بار یقین دہانی کے باوجود مذکورہ سڑک کی تعمیرکو پس پشت ڈالنے پر گذ شتہ حکومتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا. اور وزیراعظم عمران خان, وزیر اعلی محمود خان اور چیرمین ڈیڈک چترال وزیر زادہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے. درین اثنا چیرمین ڈیڈ ک وزیر زادہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے. کہ مظاہرین نے انتہائی تحمل اور اعتماد سے ہماری باتین سنیں. اور انہوں نے ہماری باتوں پر اظہار اطمینان کرکے دھرنا ختم کردیا ہے. انہوں نے کہا. کہ مذاکرات میں رہنما پاکستان تحریک انصاف رحمت غازی اور شہزادہ سکندرالملک بھی موجود تھے. انہوں نے کہا. کہ عوام مستوج کا مطالبہ جائز اور قابل عمل ہے. یہی وجہ ہے کہ حکومت نے اسے اپرو کر دیا ہے. انہوں نے کہا. کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے نشکوہ پل کیلئے 7کروڑ پچاس لاکھ اور بریپ پل کئلیے 12کروڑ روپے منظور کر چکی ہے. جبکہ 7میگاواٹ کا ہائی وولٹیج ٹرانسفارمر بھی عنقریب اپرچترال پہنچ رہا ہے. جس سے بجلی کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی. وزیر زادہ نے کہا. کہ موجودہ حکومت سیاحت کو ترقی دینے کے سلسلے میں سنجیدہ ہے. اور شندور فیسٹول جیسے اہم ایونٹ کو بہتر طریقے سے انجام دینے اور سیاحوں کوہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے. انہوں نے کہا. کہ شندور فیسٹول میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان, منسٹر ٹورزم عاطف خان شرکت کریں گے. اورناگزیر حالات پیش نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعظم کی تشریف آوری کی بھی توقع ہے. انہوں نے کہا. کہ شندورفیسٹول چترال کا اہم ثقافتی میلہ ہے. اور ہم چاہتے ہیں کہ اس کو بہتر طریقے سے انجام دینے کیلئے باہمی مشاورت سے پروگرامات کو آخری شکل دی جائے. اس لئے آل پارٹیز اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا. جس میں فیسٹول میں آنے والے مہمانوں کے استقبال کیلئے لائحہ عمل طے کئے جائیں گے. ذرائع کے مطابق مظاہرین سے بونی سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے رہنما عنایت اللہ نے بھی خطاب کیا
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات