ہسپتالوں میں صفائی اور حفظان صحت کا بہترین ماحول اور معیار قائم رکھنے کی ضرورت ہے/ڈاکٹرارشاد احمد/اعجاز احمد

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل)ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر(DHDC)چترال کے زیر اہتمام (PHSA) پشاورکی تعاون سے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال گرم چشمہ میں ڈاکٹرز،نرسرسز،سپورٹ عملہ، پیر امیڈیکل اور دیگراسٹاف کے لئے سولڈویسٹ مینجمنٹ یعنی ہسپتالوں میں زہریلے کچرے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے دورروزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیرہوئی۔اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی چترال ڈاکٹرارشاد احمد،پروگرام سہولت کارڈپٹی ڈائریکٹر فارسٹ اعجازاحمداورشاکرالدین نے کہا کہ ہسپتالوں کے خطرناک سولڈ ویسٹ کو جدید سائنسی طریقوں پر تلف کرنے کی ضرورت ہے،ہسپتالوں سے جو کچرہ نکلتاہے وہ انتہائی خطرناک ہوتاہے ہسپتال کے اردگرد سے روزانہ کی بنیاد پر کچرہ اْٹھا کر شہر سے دور کسی مقام پر تلف کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈی ایچ ڈی سی چترال ہسپتالوں میں صفائی کے اہم مسائل کے حل اورسولڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کو فعال بنانے کیلئے جاری کوششوں کوعملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوران علاج و آپریشن نکلنے والے تمام فضلے جس میں مریض کے جسم سے نکلنے والا خون، پیپ، آلائشوں اور رطوبتوں کے علاوہ دیگر فاضل مواد مرہم پٹی، سرنج، ادویات کی بوتلیں، آلات جراحی وغیرہ، ایسے تمام فضلے سے متعدی بیماریاں پھیلنے کاخطرہ ہوتا ہے۔جو کہ موذی امراض کا سبب بن سکتے ہیں۔چترال کے تمام ہسپتالوں میں صفائی اور حفظان صحت کا بہترین ماحول اور معیار قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔ورکشاپ میں ٹی ایچ کیوہسپتال گرم چشمہ کے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف،میل فیمل نرسز،ڈسپنسر اوردیگراسٹاف نے شرکت کی۔پروگرام کے اخرمیں مہمان خصوصی اوردیگرسینئرڈاکٹرزنے شرکائے ورکشاپ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیں۔