دروش(نما یندہ چترال میل) آئیڈئل کلب دروش اور چترال پوسٹ کے زیر اہتمام کرنل مراد اسٹیڈئم دروش میں پاکستان زندہ باد فٹ بال فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔چترال سکاؤٹس 145 ونگ کے کمانڈرلیفٹیننٹ کرنل خرم نذیر نے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل خرم نذیر نے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد صحت مند معاشرے کے لئے انتہائی اہم ہے، اسے سے نوجوانوں میں مقابلے اور سبقت کا جوش اور ولولہ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا چترال میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور مواقع میسر آنے سے چترال کے کھلاڑی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال سکاؤٹس ہمیشہ سے چترال بھر بالخصوص دروش میں تمام کھیلوں اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کرتی آئی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین کی خصوصی ہدایت پر 145ونگ دروش نے مقامی کلبوں کے ساتھ ملکر کرنل مراد اسٹیڈئم میں بہتری لائی، اسکے علاوہ دروش میں پولو گراؤنڈ کی ضروری اور مناسب مرمت کے بعد کم از کم بیس سال بعد پولو کے کھیل کو بحال کردیا گیا، اسکے ساتھ ساتھ پاک آرمی نے اوسیک میں کرکٹ اسٹیڈئم اور فٹ بال گراؤنڈ کی تعمیر کرکے علاقے میں تمام کھیلوں کے لئے مواقع فراہم کردئیے ہیں۔لیفٹیننٹ کرنل خرم نذیر نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں انکی صلاحیتیں بڑھانے کے لئے چترال سکاؤٹس مزید اقدامات کریگی۔اس موقع پر موجود کھلاڑیوں اور کلبوں کے ذمہ داروں نے کھیلوں کی سرپرستی پر چترال سکاؤٹس کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان زندہ باد فٹ بال فیسٹیول میں ضلع بھر سے چھتیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ ایون ٹیم نے رائزنگ سٹار بازار کو ہرایا، جبکہ سٹار الیون دادخندوری نے آئیڈیل کلب کو شکست دی۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات