چترال (نما یندہ چترال میل)گورنمنٹ کنٹریکٹرایسوسی ایشن چترال کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ نور احمدخان صدراورفضل الرحمن جنرل سیکرٹری منتخب۔ٹھیکہ داربرادری نے ایک ہنگامی اجلاس کے بعداتفاق رائے سے جن عہدہ داروں کاچناؤعمل میں لایااُن کے نام یہ ہیں۔مغل بازخان سرپرست اعلیٰ،جاویداخترسینئرنائب صدر،مفتاح الدین،سعیدالدین لال،محمدنصیر،صدیق احمدنائب صدور،بابرالدین خزانچی، فضل ہادی جائنٹ سیکرٹری اورسیف الرحمن آفس سیکرٹری منتخب ہوئے۔جبکہ ایگزیکٹوباڈی میں حاجی محمدخان،قذافی،نثاردستگیر،امیراللہ خان،افتاب ایم طاہر،نواب خان،مجیب الرحمن،سبحان الدین،سکندرخان،بزرگ شاہ،شفیق الرحمن شامل ہیں۔اس موقع پرنومنتخب صدراورجنرل سیکرٹری نے ٹھیکہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے یہ عہدکیاکہ وہ ٹھیکہ داربرادری کودرپیش مسائل اورمشکلات کوحل کرانے کے لئے ہرقسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ چترال انتہائی پسماندہ اوردورافتادہ علاقہ ہے گذشتہ کئی سالوں سے قدرتی آفات کی تباہ کاریوں کی وجہ سے علاقہ مزیدپسماندہ ہوگیاہے۔ترقیاتی کام نہ ہونے اورفنڈزکی نایابی کے سبب مقامی ٹھیکہ دارکسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔اورزیادہ ترٹھیکہ داراپنے پیشے کوخیرباد کہہ چکے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ٹھیکہ داروں کے واجبات جلدازجلد اُن کواداکرکے مشکلات سے نجات دلایاجائے۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی