چترال(نما یندہ چترال میل) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے صدرو سابق صو بائی وزیر سلیم خان نے کہا ہے کہ سیلکٹڈ حکومت کا پہلا وفاقی بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے غریب لوگوں کے اوپر مہنگائی کا بم گرایا ہے پیپلزپارٹی اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتی ہے-پی ٹی آئی کی سلیکیڈحکومت کاپہلابجٹ غریب عوام کی کمزتوڑدی ہے اس بجٹ میں میں عام لوگوں کے استعمال کے ہر چیز کے اوپر ہوش روباٹیکس لگایا گیاہے اس بجٹ کے پاس ہو نے کے بعد عام لوگوں کے استعمال کی ہرچیز مہنگی ہو جائے گی اشیاء خردنوش سے لیکر تیل وگیس اور بجلی بھی مہنگی کر دی گئی ہے – انہو ں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے امیدوں پر پانی پھردیاگیا-یہ نااہل حکومت کا پہلا بجٹ تھا جو کہ آئی ایم ایف کے فارمولے کے مطابق بنایا گیا تھایہ بات بہت افسوس سے کہنا پڑتاہے کہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی ہے اس کی زند ہ مثال یہ ہے پاکستان کا بجٹ بھی آئی ایم ایف بنانے لگاہے یہ ملک کی تاریخ کا ناکام ترین حکومت ہے جوکہ اپنی بجٹ بھی خود نہیں بنا سکتا ہے مو جو دہ نا اہل حکومت نیب کو اپوزشن کے خلاف اپنا ڈھال بناکر اپوزشن کے لیڈوروں سے سیاسی انتقام پر اترآیا ہے جو کہ اپوزشن کو دباؤ ڈال کر مو جو د ہ بجٹ پاس کروانا چاہتاہے مگر نیازی اپنے مذموم مقاصدمیں میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے-
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات