چترال (نما یندہ چترال میل) قومی اسمبلی کے فلور پر سود کے خاتمے کے لئے بل جمع کرنے اور اس کے پاس ہونے کے لئے جدوجہد کرنے پر چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی کو چترال میں پھولوں کا ہار پہنایا گیا اور اس موقع پر حاضرین نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔ شاہی بازار چترال کے جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خطیب مولانا اسرا ر الدین الہلال نے چترالی عوام کی طرف سے انہیں ہار پہناتے ہوئے کہاکہ مولانا چترالی نے دین اسلام کی شیدائی چترالی عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے قومی اسمبلی میں ان کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے وہ کارنامہ سرانجام دیاکہ تاقیامت بھلایا نہیں جاسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ سود کی لغنت کے خلاف قانون سازی چترالی عوام کی منتخب کردہ رکن اسمبلی کے حصے میں آئی ہے اور اس ثواب میں وہ بھی برابر کے شریک ہوں گے۔ اس موقع پر اپنی مختصر خطاب میں مولانا چترالی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر، وفاقی وزراء علی محمد خان اور فروغ نسیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے جذبہ ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بل حمایت کی۔ مولانا چترالی نے اس امید کا اظہار کیاکہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اس بل کے پاس ہونے میں کردار ادا کرکے اس ملک سے سود پر ایستادہ معاشی نظام کا خاتمہ اس ملک میں کرکے رہیں گے جوکہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا تھا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما اور ٹاؤن کمیٹی کے چیر مین حکیم مجیب اللہ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال