چترال (نما یندہ چترال میل) پاکستان بار کونسل کے کال پر چترال میں ہفتے کے روز وکلاء برادری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس بھیجوانے کی مذمت کے لئے اتالیق پل پر جلسہ منعقد کیا جس سے کے پی بار کونسل کے رکن عبدالولی خان ایڈوکیٹ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ، سابق صدورعالم زیب ایڈوکیٹ، غلام حضرت انقلابی، ساجد اللہ اور وکلاء برادری کے دیگر رہنماؤں محمد کوثر، عظیم بیگ، پیر سید برہان شاہ، نیاز اے نیازی اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد اور جے یو آئی کے لیڈر محمد سید خان نے خطاب کرتے ہوئے اس قدم کو جوڈیشری پر وار قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ عدلیہ کی آزادی پر آنچ آنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سابق فوجی آمر پرویز مشرف کی اقتدار کا زوال اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے جوڈیشری سے ٹکر لینے کی مذموم حرکت کی اور اس وقت کٹھ پتلی وزیر اعظم عمران خان کو بھی تاریخ سے سبق سیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ جسٹس فائز عیسیٰ کو ان کی ایمانداری اور پیشہ ورانہ دیانت دار ی کی سزا دی جارہی ہے جن کے خلاف جھوٹے الزامات لگاکر ان کے کردار کو داغدار کرنے اور انہیں کانٹا سمجھ کر اپنے راستے سے ہٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن چترال سے لے کر کراچی تک وکلاء برادری اس سازش کا پہلے کی طرح ناکام بنادیں گے۔ انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اس شرمناک ریفرنس کو واپس لے۔ جلوس بعد ازاں پرامن طورپر منتشر ہوا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات