چترال (نما یندہ چترال میل) چترال شہر کے نیبرہڈ کونسل زرگراندہ میں پینے کے پانی کا سنگین مسئلہ حل کرنے کے لئے یورپین یونین کے سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے تحت 10لاکھ روپے کی مالی معاونت سے واٹر سپلائی اسکیم پایہ تکمیل کو پہنچ گئی جس میں نیبرہڈ کونسل نے بھی 5لاکھ روپے خرچ کی اور منصوبے کی نگرانی کا فریضہ بھی انجام دیا۔ جمعہ کے روز تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس اور نائب تحصیل ناظم خان حیات اللہ خان اورعلاقے عمائدین نے باضابطہ طور پرمنصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر نیبرہڈ کونسل کے ناظم منظور احمد ایڈوکیٹ نے کہاکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے زرگراندہ ایریا میں پینے کے پانی کا مسئلہ گھمبیر صورت حال اختیار کرگئی تھی اور لائن کی توسیع ضروری تھی جس کے لئے وہ سی ڈی ایل ڈی پروگرام اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن یونٹ کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت،ضلعی انتظامیہ اورتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کا علاقے کے عوام کی طرف سے خصوصی طور پر مشکور ہیں۔ انہوں نے ڈبلیوایس یوکے منیجر منیراحمداوردیگراسٹاف کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک مہینے میں ڈبلیوایس یوکے عملے نے ہفتے کے سات دن کام جاری رکھاجوکہ قابل تحسین ہیں۔انہوں نے پانی کے صارفیں سے پروزراپیل کرتے ہوئے کہاکہ پانی کے ضائع کوروکنے کے لئے ہرممکن کوشش کریں۔اس موقع پرعلاقے کے عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی ڈی ایل ڈی،نیبرہڈناظم اورکونسلرزسمیت محکمہ ڈبلیوایس یوکے کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کا کردار بہت ہی اہم ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





