دروش(نما یندہ چترا ل میل) سرحد رورل سپورٹ پروگرام (SRSP) نے پی پی اے ایف کے تعاؤن سے پی پی آر پراجیکٹ کے تحت یونین کونسل دروش 1 اور دروش 2کے نوجوانوں میں فٹ بال کٹس تقسیم کئے۔ اس حوالے سے ایک سادہ تقریب گذشتہ روز دروش میں منعقد ہوئی جسمیں 16فٹ بال ٹیموں کے نمائندوں، سپورٹ کوآرڈنیشن کمیٹی کے فوکل پرسن شہزادہ سمیر الملک، پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری انجینئر بہرام سید، ایل ایس او ذمہ داران اور نوجوان سماجی کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے SRSPکے نمائندے کمال عبدالجمیل نے کہا کہ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) کے مالی معاؤنت سے دروش ون اور دروش ٹو یونین کونسلوں میں غربت کے خاتمے کا پروگرام PPRچل رہا ہے، اسی پراجیکٹ کے تحت نوجوانوں کی سرگرمیوں کے سلسلے میں آج دروش کے نوجوانوں کو فٹ بال کے کٹس دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اسی سلسلے میں دروش پولو فیسٹیول اور دروش والی بال ٹورنمنٹ منعقد کئے گئے تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ سمیر الملک نے علاقے کی ترقی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر ایس آر ایس پی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ادارہ مختلف شعبوں میں بلاتفریق اس پسماندہ علاقے کے عوام کی خدمت کو جاری رکھے گی۔ ایل ایس او کے نمائندگا ن اور دروش کے نوجوان سماجی کارکنوں نے چترال کی ترقی کے لئے کوششیں کرنے پر ایس آر ایس پی بالخصوص ادارے کے سربراہ شہزادہ مسعودالملک کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں سولہ ٹیموں کو فٹ بال کٹس اور فٹبال تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال