چترا ل(نما یندہ چترال میل) چترال میں با صلاحیت مگر مالی مسائل سے دوچار طلباء وطالبات کی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں اعانت فراہم کرنے والا ادارہ ROSE کے دفتر میں گزشہ روز منعقدہ ایک مختصر تقریب میں بلچ چترال سے تعلق رکھنے والے ایوب میڈیکل کالج کے طالب علم فیض الرحمن کو 50 ہزار روپے کا اسکالرشپ دیا گیا۔ ROSEکے چیرمین ہدایت اللہ نے بتایا کہ فیض الرحمن کا باپ کئی سال پہلے گردہ فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے لیکن ان کے ہونہار بیٹے میں محنت کی لگن موجود تھی اور آزمائش کی اس گھڑی میں ROSE نے ان کی ہمت افزائی کی اور وہ 2015 میں ETEA کے ٹیسٹ میں کم نمبر حاصل کرنے کے بعد اگلے سال دوبارہ امتحان دے کر B.D.S. میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوگئے اور ہر امتحان میں پہلے پوزیشنوں پر کامیاب ہوتے رہے ہیں پ اور اب فائنل آئر کا طالب علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ادارے نے ہر سال ایڈمشن فیس کی ادائیگی کا ذمہ لے لیا تھا۔ اس موقع پر چیرمین ہدایت اللہ کے علاوہ ROSE کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان محمد عبیرخان، عبید الرحمن اور محمد نیاب خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے ROSE کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ارندو سے لے کر بوغل اور گبور تک ہر کمیونٹی کے اسٹوڈنٹس کی بے لوث خدمت میں مصروف ہے اور چترال، ملک کے دیگر حصوں اور بیرون ملک رہنے اہل خیر کو جذبہ اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھ کر چیرمین ہدایت اللہ کا ہاتھ بٹانا چاہئے تاکہ چترال بالآخر ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال