چترال (نما یندہ چترال میل) پولیو کے خاتمے کے لئے ضلعی کمیٹی (ڈپیک) کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر حیدر الملک سمیت دوسرے افسران کی غیر حاضری کی وجہ سے برہم ہوکر کمیٹی کے چیرمین اور ڈپٹی کمشنرخورشید عالم محسود نے اجلاس ملتوی کردی اور غیر حاضر افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردی۔ پیر کے روز جب ڈپیک کا اجلاس شروع ہوا تو کمیٹی کے چیرمین نے افسران کی حاضری کا جائز ہ لیا تو 90فیصد ممبران اجلاس سے غیر حاضر تھے جوکہ اپنے اپنے محکمہ جات کے ڈسٹرکٹ ہی ڈ بھی ہوتے ہیں۔ غیر حاضر افسران میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر، ڈی ای او (مردانہ)، ڈی ای او (زنانہ)، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ڈسٹرکٹ ڈائرکٹر لائیو اسٹاک، ڈسٹرکٹ ڈائرکٹر فشریز، ڈی ایف او فارسٹ، ڈی ایف او وائلڈ لائف، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر افیسر، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیر افیسر، اسسٹنٹ ڈائرکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈائرکٹر ریڈیو پاکستان شامل تھے۔ پشاور میں پولیو مہم کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے نتیجے میں پولیو قطرے پلوانے سے انکاری والدین کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے اس اجلاس میں سوشل موبلائزیشن پلان ترتیب دیاجانا تھا جس کی وجہ سے اس اجلاس کی خصوصی اہمیت تھی۔ ذرائع نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر سے غیر حاضر افسران کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 15۔ مئی تک اپنی غیر حاضری کے وجوہات بیان کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جس کے بعد تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر خورشید عالم محسود نے کہاکہ پولیو کے خلاف مہم میں لاپروائی اور غفلت کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے تاکہ اس مرض کے وائرس سے ملک کو محفوظ بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کاا ظہار کیا کہ افسران معمولی حیلے بہانے سے اپنے آپ کو غیر حاضر کرتے ہیں یااپنی جگہ کلریکل اسٹاف کو ڈپیک اجلاس میں بھیج دیتے ہیں جوکہ ان کی عدم دلچسپی کا ثبوت ہے اور یہ ڈرامہ بازی مزید جاری نہیں رہے گی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





