چترال (محکم الدین) کلرز آف چترال اور ترس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دارالعلوم شاہی مسجد چترال اور تجار یونین چترال کے تعاون سے چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شاہی مسجد کے لان میں رمضان المبارک کا آفطار دسترخوان بچھایا گیا. جس میں ابتدائی طور پر ایک سو سے زیادہ روزہ داروں نے روزہ آفطار کیا. یہ ایک شاندار اور روح پرور منظر تھا. خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے آفطاری کے موقع پر اجتماعی دعا کی. جس میں شریک روزہ داروں نے ملک کی سالمیت و بقا, امت کی اجتماعی کمزوریوں و گناہوں کی معافی, صحت و تندرستی کی طلب اور ماہ رمضان کے فیوض و براکات سے نوازنے کیلیے اللہ پاک کے حضور دست طلب پھیلاتے ہوئے دعا میں شریک ہوئے. اس موقع پر کلرز چترال کیچیف ایگزیکٹیو مہتاب ضیاب, ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر خضر حیات, صدر تجار یونین چترال شبیر احمد کے علاوہ دارلعلوم شاہی مسجد چترال کے اساتذہ طلبا اور خواص و عام روزہ دار موجود تھے. افطار دسترخوان میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کے مریضوں اور ان کے معاونین کو بھی شامل کیا گیا. اور افطار پیک تقسیم کئے گئے. اس موقع پر ای اے سی چترال قریشی بھی موجود تھے. افطار دسترخوان کے منتظمین مولانا خلیق الزمان, مہتاب ضیاب, شبیر احمد نے میڈیا کو بتایا. کہ یہ دسترخوان عیدالفطر کی شام تک روزانہ کی بنیاد پر بچھایا جائے گا. اور روزہ دار اس سے استفادہ حاصل کرتے رہیں گے. انہوں نے کہا. کہ چترال میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی کوشش ہے. اور اس کا بنیادی مقصد مسلمانوں میں اجتماعیت پیدا کرنیکے ساتھ ساتھ, اسلام میں روزہ افطار کروانے کی فضیلت کو عام کرنے کیلئے نادار اورمسافر روزہ داروں کو طعام میں شریک کرکے اللہ پاک کی رضامندی اور خوشنودی حاصل کرنا ہے. انہوں نے کہا. کہ دستر خوان کو بتدریج وسیع کیا جائے گا. تاکہ زیادہ سے زیادہ روزہ دار افطار کر سکیں. انہوں نے کہا. کہ مخیر حضرات اس میں اپنا حصہ ڈال کر ماہ صیام میں خیر و برکت حاصل کر سکتے ہیں
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





