(چترال میل رپورٹ)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکشن 144 کے تحت تجاوزات، دکانوں کے باہر سیڑھیاں، پوسٹرز، پینافلیکس کیبنز وغیرہ کو 17 مئی سے پہلے ہٹائے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے وہ کمشنر آفس سیدو شریف میں ڈسٹرکٹ پرفارمنس ریویو، لائن ڈیپارٹمنٹ پراگریس، ضلعی انتظامیہ، پاکستان سیٹیزن پورٹل اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورے کے حوالے اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کے علاوہ ملاکنڈ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنروں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں نے شرکت کی کمشنر ریاض محسود نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن اپنی خوبصورتی کے لحاظ سے دنیا میں مشہور ہے اس لئے سڑکوں پر بل بورڈز، بینرز، ہر قسم کے تجاوزات، دکانوں کے باہر غیر ضروری سیڑھیوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے انہوں نے رمضان کے حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام دکانوں میں نرخ نامے آویزاں کئے جائیں جبکہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اس کے علاوہ اجلاس میں اراضی کی کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ، کلین اینڈ گرین پاکستان مہم، نکاسی کانظام، سی این جی سٹیشن اور پیٹرول پمپوں کا معائنہ،پلاسٹک شاپنگ بیگز کی روک تھام اور دوسرے اہم مسائل پر تفصیلی بحث ہوئی اور اس ضمن میں لیا گیا ڈیٹا پر کمشنر کو بریفنگ دی گئی جبکہ کمشنر ریاض خان محسود نے ڈیٹا کو اپ ٖڈیٹ کرنے کی ہدایت کی انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل کے تحت رجسٹرڈ شہریوں کی طرف سے درج کئے گئے شکایات کو فوری طور پر دورکریں انہوں نے کہاکہ پولی تھین بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی لگایا جائے جبکہ بائیو ڈیگریڈیبل بیگز کے استعمال کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں بجلی بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائی جائے جبکہ بجلی چوروں کے خلاف قانوں کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیکر عوام کو سستی اور معیاری روزمرہ استعمال کی چیزوں کی فراہمی کو آسان بنائے۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی