چترال(نمائندہ چترال میل)گزشتہ ایک سال سے یوٹیلیٹی سٹورز چترال میں اشیائے خوردنوش ناپید ہیں۔چینی گھی،بیسن،آٹا اور دالیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے صارفین بازار سے مہنگے داموں اشائے خوردنوش خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔حکومت نے رمضان کے لئے 2ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے مگر یوٹیلیٹی سٹورز چترال تاحال ان سامان سے خالی ہیں۔دوسری طرف ملک کے دیگر ریجن کی طرح چترال کے سٹورز بھی بند ہیں اور ملازمین اسلام آباد میں یکم مئی سے اپنے مطالبات کے لئے سراپا احتجاج ہیں۔چونکہ چترال میں اشیائے صرف اور خصوصاً معیاری اشیاء عام مارکیٹ میں عدم دستیاب ہیں اور اگر رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز میں اشیاء صرف دستیاب نہ ہو توروزہ داروں کے لئے بہت مشکل ہوگا۔عوامی حلقوں نے یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کا مسئلہ حل کرنے اور تمام اسٹوروں پر خاص کرکے رمضان ایٹمز جن کا حکومت نے اعلان کررکھا ہے فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





