چترال(نمائندہ چترال میل)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال کے پنشنرزحضرات سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مرکزی اورصوبائی حکومتیں آئے روزحاضرسروس ملازمین کی اپ گریڈیشن سروس سٹرکچر اور مراعات بڑھانے کیلئے قانون سازی کااعلان کرتے ہیں لیکن پنشنرزکومسلسل نظراندازکیاجارہاہے۔ کئی بارمرکزی اورصوبائی حکومتوں کوچارٹرآف ڈیمانڈپیش کئے گئے لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے پنشنرزمیں سخت مایوسی پائی جارہی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پنشنرزکوملنے والے میڈیکل الاونس کورننگ پنشن پرکرکے اس میں کم ازکم 100فی صداضافہ کیاجائے،پنشنرزکے بچوں کواُن کی تعلیمی قابلیت کے مطابق ملازمتوں میں 30فی صدکوٹہ مقررکیاجائے،مرکزی اورصوبائی ملازمین کے پنشن میں اضافے کے تفادت کوختم کرکے اُسے یکسان سطح پرلایاجائے،ریسٹویشن کی میعادکوگھٹاکردس سال کیاجائے اورموجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ پنشنرزوہ واحدبدقسمت طبقہ ہے جوآئے دن ارباب اختیارکے ظلم وستم کانشانہ بن رہے ہیں مراعات دیتے وقت اکثروبیشترانہیں نظراندازکرناسابقہ حکومتوں کاشیوہ بناتھا۔اب موجودہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں جوظالمانہ اورغیرمنصفانہ فیصلے کرکے آئے ہیں ان پرنظرثانی کریں۔اس موقع پرچترال کے پنشنر زحضرات متفقہ طورپرحاجی عبدالرحمن ایون کوآل پاکستان پنشنرزایوسی ایشن ضلع چترال کاصدرمنتخب کیاباقی کابینہ وہ اپنی مرضی کے مطابق منتخب کریگا۔صوبائی صدرفدامحمددرانی نے ضلعی صدرکاباقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردیاہے۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال