چترال (نما یندہ چترال میل) چترال میں گھر کی چھت گرنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد جان بحق ہو گئے۔ کہتے ہیں کہ اجل کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا اور انسان اپنی اجل کے بارے میں کوئی خبر نہیں رکھتا اور یہی کچھ چترال شہر کے قریبی گاؤں بروز کے گولدہ میں ماں بیٹے کے ساتھ ہوا جوکہ اتوار کے دن شہر کی نواحی گاؤں دنین کے گژاندہ میں ایک رشتہ دار کی بیماری پرسی کے لئے آئے تھے اور رشتہ داروں کی پرزور اصرار پر رات گزار کر پیر کی صبح واپس جانے کا پروگرام بنایا مگر گاؤں کے بجائے آخرت کے سفر پر روانہ ہوگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ گژاندہ دنین میں پیش آیا جہاں وسیم خان ولد شکور خان کے گھر میں پیر کے روز صبح 5بجے کے وقت مٹی کا تودہ گرنے سے گھر کے دو کمرے مکمل طور پر منہدم ہوگئے جس کے نتیجے میں گھر کے مالک سمیت دوسرے کمرے میں سوئے ہوئے تنویر خان ولد قربان خان اور اس کی 60سالہ ماں موقع پر گھرکے ملبے تلے دب کر جان بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پڑوسیوں نے زبردست جدوجہد کرکے ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جوکہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوئی۔ ریسکیو 1122کے عملے بھی موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ملبے سے نکالنے میں مقامی لوگوں کی مدد کی۔ تنویر خان اور ان کی میت کو بروز گاؤں روانہ کئے گئے جہاں انہیں سپرد خاک کئے گئے جوکہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی کے قریبی رشتہ دار تھے۔ درین اثنا ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے ایک اخباری بیان میں غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیاہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





