پشاور (نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر چترال کو معطل کر کے ایک اعلیٰ مجاز آفیسر کی نگرانی میں کلاس فور کی بھرتیوں میں بے قاعدگی کی تحقیقات کی جائیں اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے خلاف فوری محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے اقلیتی ممبر کی مداخلت سے محکموں میں بے چینی ہے اور امن امان کا مسئلہ پیدا ہونا فطری امر ہے آئندہ کیلئے کسی بھی محکمہ میں اقلیتی ممبر کی مداخلت ناقابل برداشت ہو گی ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی اور ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اور بعد ازاں چیف سیکرٹری سے ملاقات میں کیا انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے احکام کے باوجود منتخب نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا لینڈ ڈ ونرز کے حقوق پامال کیے گئے انہوں نے کہا کہ سکولوں کے قریب ترین نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی بجائے دوسری یوسیز سے 58 افرادسیاسی بنیاد پر بھرتی کروایا گیا اور موجودہ DEO چترال نے سلیکشن کمیٹی سے مشاور ت کے بغیر غیر قانونی بھرتیاں کر دی ہیں انہوں نے کہا کہ چترال ایک پُر امن علاقہ ہے اگر اسی طرح غیر قانونی کام صوبائی مداخلت سے کروائے گئے تو کسی وقت بھی امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوگا اور اس کی تمام تر ذمہ داری وزیر اعلیٰ اور ضیاء اللہ بنگش پر عائد ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ بھرتیوں سے چند دن پہلے DEO چترال کی ٹرانسفر اور پھر بحالی ٹوپی ڈرامہ اور غیر قانونی بھرتیوں کیلئے راہ ہموار کرنا تھا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات