چترال (نمائندہ چترال میل) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے چترال میں ایندھن کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اعلان کردہ ایل پی جی ائیر مکس پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چترال کے مقام سینگور میں پلانٹ کیلئے تقریبا اکتالیس کنال زمین 19مالکان جائداد سے خرید کر معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد پلانٹ کی تعمیر کا باقاعدہ کام شروع کیا جائے گا۔ ائیر مکس ایل پی جی پلانٹ کا اعلان سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دورہ چترال کے موقع پر کیا تھا۔ لیکن تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی طرف سے ضلعی انتظامیہ پر دباؤ کی وجہ سے زمین کی خریداری کا معاملہ مسلسل تاخیر کا شکار رہا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے واضح احکامات کو بھی پس پشت ڈال دیا گیا۔ جس پر ایل پی جی حکام نے سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا۔ سپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کو زمین کی خریداری کے احکامات دیے۔ اسی حکم کے تحت سینگور میں زمین خرید کر معاوضے کی آدائیگی کر دی گئی ہے۔ جس پر عنقریب کام شروع کیا جائے گا۔ اس پلانٹ سے چترال شہر کے مقامات، دنین،جغور، بکر آباد، بکامک، خورکشاندہ، اوچشٹ، فیض آباد، آڑیان، مستجپاندہ، ڈنگریکاندہ، مغلاندہ، جنگ بازار، موڑدہ، گولدور، ریحانکوٹ، چیو ڈوک، زرگراندہ، بازار، نغور، بلچ، سینگور، دولومچ،سین شالی تک کے لوگ پائپ لائن کے ذریعے گیس کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ درین اثنا پاکستان مسلم لیگ ن چترال کے رہنما نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسے چترال کیلئے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی طرف سے ایک بہت بڑا تحفہ قرار دیا ہے۔ اور کہا ہے۔ کہ اس سے چترال میں ایندھن کی ضروریات پوری کرنے کیلئے جنگلات کی کٹائی میں کمی آئے گی۔ اور لوگ سلنڈر گیس کی نقل وحمل کی زحمت سے بچ جائیں گے۔ انہوں نے اس حوالے سے سابق ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین کی کوششوں کی تعریف کی۔ اور چترال کے لوگوں کو اس منصوبے کی تعمیر پر مبارکباد دی
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



