ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر (DHDC) چترال کی جانب سے مینجمنٹ سکلزکے موضوع پرٹی ایچ کیوہسپتال گرم چشمہ میں دوروزہ ورکشاپ منعقدہوئی

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر (DHDC) چترال کی جانب سے مینجمنٹ سکلزکے موضوع پرٹی ایچ کیوہسپتال گرم چشمہ میں دوروزہ ورکشاپ منعقدہوئی جس میں 22شرکاء شرکت کی جس میں ڈاکٹرز،نرسسز،پیرامیڈیکل اسٹاف اورایل ایچ ویزنے حصہ لیا۔ورکشاپ کامقصدہیلتھ ڈیپارنمنٹ کے اسٹاف کومینجمنٹ کے شعبے میں آگاہی کے ساتھ تربیت دنیاتھااورہسپتال سطح پرتمام شعبوں میں مینجمنٹ کی اہمیت اوراس کی وجہ سے عوام کوسہولیات بہم پہنچانے اوربروقت انتظامات کی تکمیل انتہائی ضروری اقدام ہیں۔ورکشاپ میں ڈاکٹرفرمان نظاراورڈاکٹرسارہ بخاری بحیثیت سہولت کارشرکت کی جبکہ اختتامی پروگرام کے مہمان خصوصی ممبرگرم چشمہ سے ضلع کونسل کے ممبر محمدحسین نے اسٹاف پرزوردیاکہ عوامی مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کریں اورآج ٹریننگ میں حصہ لینے والے اسٹاف اُن اقدامات پرتوجہ دیں جوکہ ٹریننگ میں آپ کوسکھا ئے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مینجمنٹ سکلز کی کمی سے اداروں کی صلاحیتیں تباہ ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کے برعکس اداروں کی صلاحیتیں بہتر کرنے کی کوششیں جاری ہے تاکہ محکمہ صحت کوایک ماڈل بنانے کے لئے مختلف ورکشاپ کاانعقاد کئے جارہے ہیں۔اس موقع پرمقامی لوگوں نے اظہارخیال کرتے ہوئے اس طرح کی مزیدٹریننگ انعقادکرنے کامطالبہ کیا۔آخرمیں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر (DHDC) چترال شاکرالدین نے شرکاء اورہسپتال مینجمنٹ کی تعاون کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے ٹریننگ کی انعقادسے محکمہ صحت کے شعبے میں جدت آئے گی۔تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی نے شرکاء اور ریسورس پرسن میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔