چترال ( نما یندہ چترال میل) سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اینڈ پریزنر ز ایڈ (شارپ) کے زیر انتظام یورپین یو نین ہیومنٹیرین ایڈ اور آئی سی ایم سی کے تعاون سے ایک روزہ سنسٹائزیشن ورکشاپ برائے سول سوسائٹی اور میڈیا چترال پریس کلب میں منعقد ہوا۔ جس میں سول سوسائٹی کے نمایندگان اور چترال پریس کلب کے جملہ صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرا نچارج شارپ چترال قاضی سجاد ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان جنگ کے لاکھوں مہاجرین کو رہائش اور دیگر سہولت مہیا کی۔ آج بھی مہاجرین کی ایک بڑی تعداد پاکستان میں قیام پذیر ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ شارپ کے زیر انتظام ان مہاجرین کے مسائل معلوم کرکے ان کی مدد کی جاتی ہے۔ جس میں عدالتی سطح پر امداد بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ مہاجرین کے مسائل کو سمجھنے اور ان کی ہر ممکن مدد کوکیلئے پولیس، صحافیوں اور عدالتی اسٹاف کی ٹریننگ اس سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اگست 2016سے چترال میں دفتر کے قیام کے بعد افغان مہاجرین سے قریب ترین روابط استوار کرکے ان کے مسائل کے بارے میں معلومات اکھٹی کی جاتی ہیں۔ اور پھر متعلقہ اسٹاف ان کے حل کیلئے اقدامات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ حکو مت نے افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دی ہے۔ تاہم چترال میں ابھی تک یہ سہولت صحیح معنوں میں مہاجرین کو حاصل نہیں ہیں۔ اس موقع پر مہمان خصو صی سابق صدر پریس کلب محکم الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ اسلام بنی نوع انسان کی خدمت ، مدداور عزت کرنے کا درس دیتا ہے۔ جبکہ تکلیف سے دوچار مسلمانوں کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں۔ کڑے وقت میں اُن کی مدد کرکے ہم نے اپنا فریضہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ دوسرے شہروں کی نسبت چترال میں افغان مہاجرین کے ساتھ مقامی لوگوں کے ساتھ رویہ انتہائی طور پر اچھا رہا ہے۔ کیونکہ چترال کے لوگ امن پسند اور دوسروں کی عزت کرنے والے ہیں۔ ورکشاپ کے اختتام پر مہمان خصوصی کو شارپ کی طرف سے شیلڈ پیش کیا گیا۔ جبکہ نگہت سیمہ، عشرت فاطمہ اور فارا کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سرٹفیکیتص دیے گئے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





