اسلام آباد(نمائندہ چترال میل)سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں مولانا عبد الاکبر چترالی MNA کے پیش کردہ ترمیمی بل پر بحث ہوئی ترمیمی بل ۹۱۰۲ ء نیشنل ڈیٹا بیس ایند رجسٹریشن اتھارٹی میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ قومی شناختی کارڈز کے اجراء اور بلاک شدہ شناختی کارڈز کی کلئیرنس کیلئے درج ذیل ایک یا ایک سے زائد دستاویزات پیش کرنے پر بلاک شدہ شناختی کارڈ اوپن ہو گا.1 تیس30 سال قبل رجسٹرڈ شدہ اراضی ریکارڈ.2 تیس سال قبل جاری شدہ ڈومیسائل.3 محکمہ مال سے تصدیق شدہ شجرہ نسب.4 پچیس(25) سال قبل خونی رشتہ دار کا ملازمت سرٹیفیکیٹ.5 تعلیمی سرٹیفیکیٹ.6 پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور اسلحہ لائسنس ان تجاویز سے تمام ممبران سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ اور نادارا کے ذمہ داران کے اتفاق کے باوجود اس ترمیمی بل کو ایکٹ درجہ نہ دینے پر مولانا عبد الاکبر چترالی جو کہ اس بل کے محرک تھے نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا قومی اسمبلی کی حدود میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ ترمیمی بل عوام کی سہولت اور مشکلات سے نکالنے کیلئے پیش کیا گیا تھالیکن ایسالگ رہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینا نہیں چاہتی اسلئے اس ترمیمی بل کو مسترد کیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





