کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن میٹنگ /افسران اور عمائدین کی شرکت

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل) چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر چترال میں کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس و چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین کی صدارت میں چترال کوآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، ضلع ناظم مغفرت شاہ، ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور، ڈی پی او فرقان بلال، کیپٹن سراج الملک، سابق چیئرمین خورشید علی خان، قاری جمال عبدالناصر، تجار یونین چترال کے صدر شبیر احمد سمیت ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چترال، مستوج اور دروش کے اسسٹنٹ کمشنرز، مذہبی و سیاسی راہنماء، مقامی عمائدین اور سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے سربراہان نے شرکت کیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد چترال میں کام کرنے والے تمام اداروں، عوامی نمائندگان اور مقامی عمائدین کو ایک بیج پر لانا ہے تاکہ مل جل کر باہمی رابطہ کاری کے ذریعے موثر انداز میں کا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہ چترال میں مختلف اداروں اور مقامی عمائدین کے باہمی تعاؤن کو سراہتے ہوئے کہااسے مزید منظم بنایا جائے گا۔ اس موقع پر شرکاء اجلاس کی طرف سے مختلف مسائل کے اوپر بات کرنے کے ساتھ ساتھ بعض تجاویز بھی پیش کی گئیں۔شرکاء اجلا س نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں بھی پاک فوج اور چترال سکاؤٹس ہر مشکل وقت میں عوامی خدمت کے لئے موجود رہتی ہے، بالخصوص قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال کے دوران چترال سکاؤٹس منظم انداز میں امدادی کاموں میں حصہ لیتی ہے جس کے لئے عوام پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مقررین نے چترال میں بجلی کے مسائل بالخصوص اوور بلنگ، بجلی رائلٹی، اہم اور حساس رابطہ سڑکوں جنمیں گرم چشمہ روڈ، بونی مستوج روڈ، بمبوریت روڈ شامل ہیں انکی ناگفتہ بہہ حالت پر بھی بات کی۔شاگرام اور گرم چشمہ ہسپتالوں کو آغا خان ہیلتھ سروس کے دئیے جانے پر بھی اجلاس میں شرکاء نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پولیس کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں اپرچترال میں بجلی کے مسائل پر بھی بحث کی گئی اور اسے فوری طور پر حل کرنے پر زور دیا گیا۔
مقامی عمائدین نے چترال سکاؤٹس کی طرف سے باہمی تعاؤن کے حوالے سے اس اقدام کو نہایت سراہا۔