دروش(نمائندہ چترال میل) منگل کے علی الصبح دروش بازار میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم پانچ دکانیں مکمل طور جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مین بازار دروش میں جامع مسجد بلال ؓ کے سامنے واقع دکانیں کو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے اناً فاناً آس پاس کے دکانوں کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا جسکی وجہ سے پانچ دکانیں اور اس میں موجود سامان مکمل طور راکھ کا ڈھیر بن گئیں جبکہ دو دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ آگ کی اطلاع پاکر چترال سکاؤٹس 145ونگ کے جوان اپنے واٹر باؤزر سمیت موقع پر پہنچ گئے، جبکہ مقامی پولیس، فائر بریگیڈ اور مقامی رضاکاروں نے آگ بھجانے کے عمل میں حصہ لیا اور سر توڑ کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور دروش بازار کو ایک بڑی تباہی سے بچایا گیا کیونکہ جائے وقوعہ کے بالکل سامنے شیل پٹرول پمپ واقع ہے اور آگ بے قابو ہونے کی صورت میں شیل پمپ بھی اسکی لپیٹ میں آسکتا تھا جس سے بہت زیادہ نقصان ہوسکتا تھا۔ آگ کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ متاثرین میں سراج میڈیکل سٹور، محمود الحسن سنیٹری سٹور، رحمان گل ہارڈوئیر سٹور، محمد فیاض منیاری سٹور، سردار ٹیلر شاپ، مجیب مرغی شاپ اور امیر خان موچی کیبن شامل ہیں۔ درایں اثناء عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں دکانداروں کی جمع پونجی ختم ہونے کیساتھ ساتھ انکا ذریعہ روزگار بھی تباہ ہو گیا ہے لہذا حکومت ان تاجروں کی بحالی کے لئے خصوصی امدادی پیکج جاری کرے تاکہ یہ لوگ دوبارہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔ عوامی حلقوں نے آگ بھجانے کے عمل میں بھر پور کردار ادا کرنے پر چترال سکاؤٹس 145ونگ، پولیس، لیویز اور فائر بریگیڈ کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات