پشاور(نمائندہ چترال میل)بروز پاور گرِڈ اسٹیشن تیمر گرہ منتقلی کی باتیں محض افواھیں ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں ہے گولین گول ہائیڈل پاور اسٹیشن کا ٹرِپ کر جانا ٹیکنیکل مسئلہ تھا جسے مستقلاً دور کر دیا گیا ہے آئندہ کیلئے اس طرح کا کو ئی مسئلہ پیدا نہیں ہو گا بعض دوست سیاسی سکورنگ کیلئے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں ہیں اگر حقیقتاً پا ور گرِڈ اسٹیشن کی منتقلی کی ہو ا چلی تو عبد الاکبر چترالی سب سے پہلے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہو گا ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے پارلیمانی لیڈر، رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے جماعت اسلامی کے المرکز الاسلامی حدیقۃ العلوم پشاور میں میڈیا نمائندوں اور مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد جبران سنان اور سماجی کارکن عصمت اللہ دمیلی اور سید سلطان نگاہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اگر بروز پاور گرِڈ اسٹیشن کی منتقلی کی افواہ صحیح ہو تی تو 25 جنوری کو بجلی کی دوبارہ سپلائی کیسے ممکن ہو ئی جب کہ لواری پاس میں گرِے ہو ئے پول آج تک ٹھیک نہیں ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ چترالی قوم بالکل بے فکر رہے کیونکہ ان کا نمائندہ قومی اسمبلی میں سویا نہیں بلکہ ہر وقت چترال کے حقوق کے تحفظ کیلئے بیدار اور تیار ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





