چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) ای پی آئی کواڈینٹرچترال ڈاکٹرفیاض رومی نے لوکل میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ چترال میں گذشتہ ہفتے ملتوی شدہ پولیو مہم 27 جنوری 2019سے شروع کیا جائے گا۔ جو 30 جنوری تک جاری رہے گا۔یہ پولیو مہم شدید برفباری اور نا موافق موسمی حالات کے باعث موخر کیا گیا تھا۔ چترال میں 10یونین کونسلوں کو برف زدہ علاقہ قرار دے کر پہلے ہی پولیو مہم ملتوی کی گئی تھی۔ جبکہ گذشتہ ہفتے اچانک بارش اور برفباری کی وجہ سے 14یو سیز میں بھی پولیو مہم موخر کرنی پڑی تھی۔ تاہم اب موسم میں تھوڑی بہتری آنے کے بعد یونین کونسل ارندو،عشریت،دروش 1، دروش2،دنین،کوہ، چرون،کوشٹ اوردراسن میں پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس پولیو مہم میں 5 سال سے کم عمر کے 49058بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس حوالے سے ایک غیرمعمولی اجلاس جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر آفس چترال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذاکر حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا۔ کہ 2019کی موخر شدہ پولیو مہم 27 جنوری سے شروع کی جائے گی۔ جو کہ 30 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس حوالے سے تمام تر انتظامات پہلے ہی سے مکمل کئے گئے ہیں۔ اور پولیو ٹیمیں الرٹ ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





