دانیا ل سیف چترال سٹوڈنٹس ایسوسیشن (کے پی کے) کے صدر منتخب ھوگے ھیں۔

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (انعام اللّٰہ سے) تفصیلات کے مطابق دانیا ل سیف چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (کے پی کے) کے صدر منتخب ھوگے ھیں۔
پیر کے روز پشاور میں چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا صدراتی انتخابات منعقد ھوا جس میں سات امیدوارون نے بھرپورحصہ لیا۔
جس میں دانیال سیف جس کا تعلق بونی سے ہیں 164 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔جس کو ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اور ساتھ ہی امید کرتے ہیں کہ دانیال سیف (نئے صدر) اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چترالی سٹوڈنٹس کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گا۔ اور چترالی سٹو ڈنٹس کی خدمت میں ہمہ وقت تیار رہے گا۔
اس موقع پر میں سابق صدر (سی ایس اے) پشاور عابد پیر زدہ بھی مبارکباد کے مستحق ھیں۔
میں اپنے تمام گروپ ممبرز کو لیکر عابد پیر زدہ کو خراج تحسین پیش کرتا ھوں۔
کہ وہ اپنے صدارت کے دوران کسی بھی ایم این اے،ایم پی اے یا ادارے کے تعاون کے بغیر (سی ایس اے) کی کھوئی ہوئی مقام واپس لوٹادی۔ اور جس سٹوڈنٹس نے بھی ان سے رابط کیا عین موقع پر ہی ان کے مسائل سنے اور جلد حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔
ساتھ ہی، کھیل کے میدان ہوں یا کلچرل پروگرامات ہوں چترالی سٹوڈنٹس کو لیکر شانہ بشانہ شرکت اور حوصلہ افزائی کی۔
آخر میں کامیاب الیکشن کرانے پر میں ان کو مبارکباد باد پیش کرتا ہوں۔اور انشاء اللہ نئے منتخب صدر دانیال سیف سے حلف لیکر اپنا آخری کام بھی مکمل کر لے گا۔۔