ڈائریکٹوریٹ آف ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں صوبے کے تمام اضلاع کے میل و فی میل اساتذہ کی ترقی کیلئے ڈی پی سی کاعمل مکمل ہوگیاہے جس کے تحت ہزاروں اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی ملے گی۔ ڈائریکٹر آف ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم کے مطابق پرائمری سکول ٹیچرز کوباالترتیب گریڈ 12 سے 14، گریڈ 14 سے 15 اور گریڈ15 سے گریڈ16 میں ترقی دی جائیگی۔ اسی طرح قاری کو سینئر قاری، سی ٹی کو سینئر سی ٹی، ڈرائنگ ماسٹرز کو سینئر ڈرائنگ ماسٹر، ٹی ٹی کو سینئر ٹی ٹی، پی ای ٹی کو سینئر پی ای ٹی اور اے ٹی کو سینئر اے ٹی کے پوسٹوں پر ترقی دی جائیگی۔ ان اساتذہ کو ترقی کے اعلامیے ضلعی سطح پر چند ہفتوں میں جاری کئے جائیں گے۔ مشیرتعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے ترقی کیلئے نامزدگی پر اساتذہ کو مبارکباد دی ہے اور کہاہے کہ وہ اب مزید محنت کرکے طلباء کو پڑھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ ترقی پاکر ان اساتذہ کے کام اورپڑھانے میں مزید نکھار آئیگا۔ ضیاء اللہ بنگش نے اساتذہ پر زوردیاکہ وہ اپنی تمام تر تر توجہ طلباء کو دیں حکومت ان کے تمام مسائل حل کرر ہی ہے۔ مشیرتعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش انہوں نے کہاہے کہ ترقی پانے کے بعد خالی شدہ پوسٹوں پر بھرتی کاعمل بھی جلد ازجلدشروع کردیاجائیگا تاکہ آنے والے تعلیمی سال میں مزید طلباء کو داخلہ دے کر سکول سے باہر طلباء کی تعدا دمیں کمی لائی جاسکے۔ ضیاء اللہ بنگش نے کہاکہ سرکاری سکولوں پر عوام کا اعتماد اس بات کا مظہر ہے کہ میرٹ پر اساتذہ بھرتی ہوئے ہیں۔ تمام اساتذہ کو جدید خطوط پرتربیت دی جارہی ہے، سکولوں میں سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں اور نتائج میں بھی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئے ضم شدہ اضلاع کے اساتذہ کی ترقی کیلئے بھی ڈی پی سی کا عمل جلد ازجلد شروع کیاجائیگا۔ #
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





