پشاور(نمائندہ چترال میل) چترال کے نوجوان اور ہر دلعزیز شخصیت مرحوم خالد بن ولی کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس اور ایوارڈ شو گذشتہ روز پشاور منعقد ہوئی جسکا اہتمام چترال ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ (CAEH) انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے خیبر یونین ہال میں منعقد ہونیوالے اس تقریب میں چترال سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معززین، نوجوانان، انجمن ترقی کھوار کے اراکین، سی اے ای ایچ کے ممبران اور طلباء و طالبات نے شرکت کیں۔ سوا ت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ مرحوم خالد بن ولی کے والد معروف قانون دان عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ نے تقریب کی صدارت کی۔ یہ تقریب تین حصوں پر مشتمل تھی، پہلی نشست میں خالد بن ولی، استاد انوار الدین انور، استاد مولا نگاہ نگاہ اور سابق کمشنر سبحان الدین کے روح کے ایصال ثواب کے کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کی گئی۔ تقریب کا دوسرا حصہ تعزیتی ریفرنس پر مشتمل تھا جس میں مقررین نے خالد بن ولی کے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ چترال سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی کمشنر راجہ فضل خالق نے بحیثیت پولو پلئیر خالد بن ولی، سول جج پشاور اعجاز محسود نے خالد بحیثیت جج،ڈپٹی سیکرٹری خواجہ سعید احمد ے خالد بطور شاعر، مہربان الٰہی حنفی نے خالد بحیثیت ممبر انجمن ترقی کھوار، لاء کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر عدنان سرورنے خالد بطور طالبعلم اور CAEHکے چیف ایگزیکٹیو بہار احمد نے خالد بن ولی بطور ممبر CAEH موضوعات پر اپنے تاثرات بیان کئے۔
تقریب کی مناسبت سے طلباء و طالبات میں کوئز مقابلے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ کوئز مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کو 15ہزار، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کو 5ہزار روپے نقد انعام دئیے گئے۔ بعد ازاں چترال سے تعلق رکھنے والے تعلیم اور کھیلوں کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے 55طلباء و طالبات میں خالد بن ولی ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان نے تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عظیم لوگوں کو یاد کرنے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا یہ منفرد اور پروقار طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو اپنے اندر خدمت انسانیت کا جذبہ پیدا کرنا چاہئے تاکہ خلق خدا کی خدمت ہوسکے۔ انہوں نے اس شاندار تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی تعریف کی۔
تقریب میں ڈی آئی جی فدا حسن، کرنل ڈاکٹر عبدالرشید چیف ایگزیکٹو ملٹری ہسپتال جہلم، ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ، ڈپٹی کمشنر راجہ فضل خالق، ڈپٹی سیکرٹری عبدالاکرام، سابق سیکرٹری بلدیات رحمت غازی سمیت سول افسران، سیاسی و کاروبای شخصیات کثیر تعدا د میں موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات