چترال (نمائندہ چترال میل) علاقہ لاسپور کے ویلج کونسل ناظمین شیر اعظم خان، مبارک شاہ اور پونار خان نے مستوج شندور روڈ کے شاہی داس کے مقام پر دو مہینوں سے پہاڑی تودہ گرنے سے بار بار بندش کی وجہ سے عوام شدید مشکلات میں مبتلا ہیں اور چترال کا گلگت بلتستان سے رابطہ بھی منقطع ہوتا ہے جس کے مستقل طور پر بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ لاسپور وادی کے تینوں ویلج کونسلوں کے فنڈز سے اس روڈ کو ایک مہینے کے اندر اندر تین دفعہ ٹریفک کے قابل بنایا گیا لیکن کسی بھی وقت دوبارہ بند ہوسکتا ہے جہاں پتھر گرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ حال ہی میں ایک نوجوان بھی پتھر لگنے سے اس مقام پر جان بحق ہوگئے جبکہ ایک سال کے اندر درجنوں لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ایمرجنسی اور بیماری کی صورت میں اس وادی کا رابطہ چترال کے دوسرے حصو ں سے منقطع ہونے پر ہیلی کاپٹر سروس کے سوا اور کوئی چار ہ کار نہیں رہے گا۔ ویلج ناظمین نے صوبائی حکومت، ایم این اے، ایم پی اے، ضلع ناظم اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ علاقہ لاسپور اور دیگر دیہاتوں کے مشکلات اور مجبوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سلائیڈنگ کے مقام پر مستقل انتظام کرکے 36ہزار افراد کو ضلع کے دوسرے حصوں سے منقطع ہونے سے بچایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ گشٹ اور رامان گاؤں سے گزرنے والی سڑک کو بھی دوبارہ استعمال میں لاکر اس کا متبادل بنایا جاسکتا ہے جوکہ انگریزوں کے زمانے میں بھی زیر استعمال رہا تھا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات