چترال (نمائندہ آج) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کی مکمل بیخ کنی صرف اور صرف نوجوان ہی کرسکتے ہیں اور کرپشن کو ختم کرنے میں حکمران واقعی مخلص ہیں تو وہ نوجوان کو اعتماد میں لے لیں، اس پر بھروسہ کریں اور ان کی بے پناہ قوت و صلاحیت کو بروئے کارلائے تو کسی کرپشن کے خلاف کسی نیب یا دوسرے ادارے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ پیر کے روز چترال میں جے آئی۔یوتھ کے زیراہتمام تقریب سیرت النبی کے سلسلے میں ذہنی ازمائش کے پروگرام کی تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوجوان اس ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، ترقی کی ریل گاڑی کو آگے چلانا، قوم کومنزل مقصود تک پہنچانا ان ہی کا کام ہے اور یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہماری آبادی کا 64فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے جن پرہم ایٹم بم سے ذیادہ فخرکرسکتے ہیں جن کو اللہ نے اس ملک کے لئے نجات اور ترقی کا ذریعہ بنائی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ان کی شخصیت اور کردار کو مطلوبہ سانچے میں ڈھال دیں اور انہیں وی وی آئی پی کی حیثیت اور عزت دے دیں تو قوم کی ترقی کی چابیاں ان کی جیبوں میں پڑی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ہم اپنی اجتماعی اور انفرادی زندگیوں میں اسی سے روشنی اور رہنمائی حاصل کرکے کامیابی کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں۔سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ دنیا میں صحیح معنوں میں انقلاب صرف ایک ہی ہے اور وہ ہے اسلام کا انقلاب جسے رسول خدا نے نوجوانوں کی مدد سے برپا کردیا تھا اور یہ انقلاب ہے جس میں لوگوں کی زندگیوں میں مکمل یو ٹرن لے آیا اور معاشرے میں ایک سو اسی درجے کا پلٹا کھایاکہ قیامت تک اس کا نظیر پیش کرنے سے دنیاقاصر ہے اور اب وقت ہے کہ ہم اس کی طرف مراجعت کریں اور اپنے نوجوان کو پھر اسی کام کے لئے تیارکرنے کے لئے ان کی تربیت بھی ان ہی خطوط پرکریں۔ اس سے قبل جے۔آئی یوتھ کے ضلعی صدر وجیہ الدین نے جے۔آئی یوتھ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ سیرت کوئز کا انعقاد بھی تربیت کا ایک حصہ تھا جس میں ضلع بھر سے طلباء وطالبات کی بڑی تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ جے آئی یوتھ ایک منظم پروگرام اور منصوبہ بندی کے ساتھ نوجوانوں کی تربیت کا بیڑا اٹھا یا ہوا ہے جوکہ سرمایہ ملت ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر ضلع مولانا جمشید احمد اور ایم ایم اے کے ضلعی صدر قاری عبدالرحمن قریشی بھی موجود تھے۔ سیرت کوئز میں نمایان پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے جن میں ثانیہ ناز مسلم ماڈل سکول کیسو دروش پہلا انعام (30ہزار روپے)، جویریہ غفور فرنٹئر کور پبلک سکول دروش دوسرا انعام (20ہزار) اور رحیلہ رحمن تیسر انعام (10ہزار روپے) کے حقدار پائے تھے۔ اس موقع پر کوئز پروگرام کے منتظمین کو بھی اعزازی شیلڈ دے دئیے گئے جبکہ جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر وجیہ الدین کی طرف سے سینیٹر مشتاق احمدکو سووینئر پیش کیا گیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات