بونی (ذاکر زخمی ؔسے) آج مورخہ ۸۲ دستمبر ۸۱۰۲ء بروز جمعہ ممتاز شاعر،ادیب اور ماہرِ تعلیم جناب شیر ولی خان اسیرؔ کے زیرِ صدارت ادب سے تعلق رکھنے والے احباب کا ایک تعزیتی نشست دی ویلج وائٹ راک گیسٹ ہاوس بونی میں منعقد ہوئی۔ جس میں علاقے کے ادب دوست شخصیات نے شرکت کی اور کھوار کے ادیب،شاعر،علمی شخصیت اور انجمنِ ترقی کھوار مجلسِ شورریٰ کے چیٗرمین جناب انور الدین انورؔ کے متعلق تعزیتی ریفرنس پیش کی گئی اور ان کے ادبی خدمات کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت پر روشنی ڈالی گئی۔ ان کی وفات کو انجمنِ ترقی کھوار اور ادب کے لیے نا قابلِ تلافی نقصان قرار دیا گیا۔نشست میں صاحبِ صدر جناب شیر ولی خان اسیرؔ صاحب اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب انور الدین انورؔ سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے اپ کی سادگی،بے لوثیت، اخلاص اور ادب دوستی کو مثالی قرار دیتے ہوئے اسکی چند مثالیں پیش فرمائیں۔ انہوں نے کہا کہ انورؔ صاحب کی سادگی ایسی تھی کہ کسی کی حقیقت بیانی تو حقیقت بیانی ہی ہوتی ہے۔ لیکن انورؔ صاحب سے کوئی مذقاً بھی جھوٹ بولتا تو وہ فوراً یقین کرلیتے وجہ یہ تھی کہ وہ خود سچائی اور صداقت کا نمونہ تھا۔ اور دوسروں کو بھی اپنی معیار پر رکھتے تھے۔ساتھ ہی پیشہ وارنہ زمہ داریوں کے سلسلے میں بھی انورؔ انتہائی مخلص تھے۔ریفرنس سے ظفراللہ پروازؔ،محمد سرفراز علی خان سرفرازؔ، ذاکر محمد زخمیؔ اور صاحب ولی اسراؔ اپنے خیالات کے اظہار کرتے ہوئے انور الدین انورؔ مرحوم کے ادبی و علمی خدمات پر شاندار الفاظ میں انہیں خراج تحسین پیش کی۔ آخر میں انور الدین انورؔ مرحوم کے ایصال و ثواب کے لیے دعائے معفرت اور پاسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات