چترال (نما یندہ چترال) ضلع کونسل چترال کے اویر وارڈ کے ضمنی الیکشن میں غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم ایم اے کے حمایت یافتہ امیدوارحبیب الدین نے پی ٹی آئی کے جاوید اقبال کو 21ووٹوں س سے شکست دے دی۔اتوار کے دن منعقدہ انتخابات میں حبیب الدین نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق1831 ووٹ حاصل کی جبکہ جاوید اقبال 1810ووٹ لے سکے۔ الیکشن کے ریٹرننگ افیسر اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر نے کہاکہ الیکشن انتہائی پرامن ماحول میں منعقدہوئے جبکہ اس موقع پر سخت حفاظتی اقدامات بھی کئے گئے تھے۔ اس حلقے میں کل ووٹروں کی تعداد 10352تھی جن کے لئے بارہ پولنگ اسٹیشن اور 29پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے جس میں کل3641 ووٹروں نے اپنی حق رائے دہی استعمال کی۔ یہ نشست اس سال عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبداللطیف کے استعفیٰ دے کر قومی اسمبلی کے لئے الیکشن لڑنے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ ووٹروں کے ٹرن آؤٹ کی شرح کم رہی جو کہ35 فیصد تھی اور مقامی لوگوں کے مطابق موسم سرما میں اس علاقے سے اکثر مرد محنت مزدوری اور تبلیغ جماعت میں کام کرنے کے لئے پشاور اور دوسرے شہروں کا رخ کرتے ہیں۔ مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا جس میں حبیب الدین کو سات پولنگ اسٹیشنوں میں کامیابی ہوئی جبکہ جاوید اقبال پولنگ اسٹیشنوں میں سبقت لے گئے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





