پشاور(نما یندہ چترال میل)چترال کے تمام ہسپتالوں میں نرسوں کی کمی کو پورا کرنا وقت کی ضرورت ہے صوبائی حکومت بالخصوص محکمہ صحت ضلع اپر چترال اور لوئر چترال کے ہسپتالوں پر توجہ مرکوز کرے تاکہ موسم سرما کے دوران مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم ہوں سابقہ دور حکومت میں چترال بھیجے گئے 70 ڈاکٹروں میں اکثر ڈاکٹروں نے سیاسی اپروچ کے ذریعہ اپنا تبادلہ کیا ہوا ہے اس وقت ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال اور تحصیل ہسپتال دروش اور اپر ضلع(چترال) میں ہیڈ کو ارٹر ہسپتال بونی اور مستوج میں ھارٹ سپیشلسٹ، آئی سپیشلسٹ، اِسکن سپیشلسٹ، آرتھو پیڈک، جنرل سرجن، کارڈیالو جسٹ اور دیگر ماہرین کی ضرورت ہے اسی طرح اپر اور لوئر چترال کے ہسپتالوں میں نرسوں کی شدید کمی ہے لہٰذا ضلع سے باہر دیگر اضلاع میں تعینات نرسوں کو فوری طور پر چترال ٹرانسفر کیا جائے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی و صوبائی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





