بونی (ذاکر زخمی سے)گزاشتہ روزبونی،موڑکھو، ریشن،زیئت، سنوغر اور ملحقہ علاقہ جات کے چیدہ چیدہ علماء کرام کا ایک غیر معمولی میٹنگ مدرسہِ انوارِ مدینہ بونی میں معقد ہوا۔ میٹنگ میں علاقہ کے جید علماء کرام بشمول تحصیل ناظم مستوج مولانا محمد یوسف نے شرکت کی۔میٹنگ میں علاقے کے بدلتے ہوئے صورتِ حال اور علماٗ کرام کے کردار پر سیرِ حاصل گفتگو ہوئی۔نتیجتاً ایک فلاحی تنظیم (الامداد فاونڈیشن) کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اور عبوری کابینہ تشکیل دے دی گئی۔فاونڈیشن کے قیام کا مقصد علاقے اور خصوصاً اپر چترال کے عوام کو درپیش مختلف مسائل میں کمی لانے کے سلسلے عملی جدوجہد ہے(۔الامداد فاونڈیشن)شعبہ صحت، تعلیم،قدراتی آفات،منشیات کے خلاف جدوجہد،علاقے میں امن و امان کوفروع دینے اور خود کشی کے بڑھتے ہوئے رحجان کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریگی۔ اس مقصد کے حصول کے خاطر فاونڈیش مستحق اور نادار مریضوں کی امدا د، ان طلبا و طلبات کے لیے وسائل پیدا کرنا(جو صرف مالی وسائل اور سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہے ہو)۔منشیات کے بڑھتے ہوئے مسلے کو روکنے کے لیے عملی جدوجہد، علاقے کو الودگی سے پاک رکھنے کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنا اور قدراتی افات کے دوران حکومت کے شانہ بہ شانہ خدمات انجام دینے میں بھر پور کردار ادا کریگی ہے۔ان مقا صد کے حصول کے خاطر فاونڈیشن نہ صرف منبر محراب کے ذریعے مثبت کردار ادا کریگی بلکہ مختلف جگہوں پر اجتماعات اور سیمنار منعقد کرکے لوگوں میں مثبت سوچ کی رحجان ڈالنے اور دیگرمشکلات میں اپنے وسائل کے اندر رہتے اسانیان پیدا کرنے کو فوقیت دیگی۔اس سوچ کو اجاگر کرنے اور لوگوں میں شغور پیدا کرنے کے عرض اپر چترال کے مختلف علاقوں میں مختلف موضوعات پر سیمنارز منعقد کیے جائینگے۔
اس سوچ اور فکر کو منظم بنانے کے لیے ابتدائی طور پر عبوری کابینہ تشکیل دے دی گئی۔جو ایک ہفتہ کے اندر دستور سازی اور دیگر پروگرامات کے لیے جامع پالیسی مرتب کریگی۔(الامداد فاونڈیشن)کے عبوری کابینہ کے لیے مژگول کے درویش صفت اور ہردلعزیز مُبَلع مولانا امیر نواز کو سرپرستِ اعلیٰ منتحب کیاگیا۔ جبکہ تحصیل ناظم قاری محمد یوسف شوریٰ کے چیرمین مقرر کیے گئے۔ صدر مولانا احمد اللہ بونی،نائب صدر مولانا لطف الرحمٰن بونی،جنرل سکرٹری مولانا فدالرحمٰن بونی،جوائینٹ سکرٹری شمس الرحمٰن اوی،انفار مشن سکرٹری ذاکر محمد زخمیؔ تورکھو، سکرٹری نشر و اشاعت غلام ربانی بونی،سکرٹری مالیات عبد الصمد بونی،جبکہ سکرٹری مالیات کے ارکان عبدرلرحمٰن بونی اور مولانا فضلِ مولا بونی مقرر ہوئے۔ میٹنگ میں موجود شرکا میں قاری احمد علی،مولانا امیر نواز، مولانا یوسف،قاضی سیف الدین، قاری عبدالولی خان،غلام ربانی، مولانا لُطف الرحمٰن، مولانا احمد اللہ،مولانا فدا لرحمٰن،عبد الرحمٰن، عبد الصمد، مولانا شفق الرحمٰن، مولانا سراج الدین، شمس الرحمن،ذاکر محمد زخمیؔ وغیر ہ موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات