خیبر پختونخوا ٹورازم کارپوریشن کے زیر اہتمام پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر فرانس اور بیلجیئم کے سیاحوں نے تخت بھائی کے کھنڈرات کا دورہ کیا۔انہوں نے بدھ مت کے بنائے ہوئے آثار قدیمہ میں گہری دلچسپی لی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فرانس کی ٹورسٹ بابرا ڈیلیری نے کہاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور یہاں لوگوں نے انکی جو خاطر تواضع کی ہے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ان کے ساتھ دورے پر فرانس کی چار خواتین اور پانچ مرد جبکہ یلجیئم کی ایک خاتون خیبر پختونخوا کے تاریخی مقامات کی سیر کے لئے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تخت بھائی کے بعد وہ بہت جلد سوات اور چترال کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں کیلاش کی ثقافت کو سٹڈی کریں گے۔انہوں نے ٹورازم کارپویشن خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی لوگ محبت کرنے والے ہیں اور جب بھی انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے تو ان کی خوب مہمان نوازی کی گئی ہے۔انہوں نے دوسرے ممالک کے سیاحوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں ٹورازم کے بہت سے سائٹس موجود ہیں اور انہیں بلا جھجک پاکستان کے خوبصورت علاقوں کی سیر کرنی چاہیئے۔ جن میں وادی سوات، کالام اور چترال کے خوبصورت علاقے شامل ہیں، اس موقع پر ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا کے جنرل منیجر محمد علی اور آرکیالوجیکل کنزرویٹر عامر عمر نے بیرونی ممالک کے سیاحوں کو تخت بھائی کھنڈرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران جنرل منیجر محمد علی نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہر سال چار نئے سیاحتی مراکز کو دریافت کرنے کا جو منصوبہ بنایا ہے اسے عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بیرونی ممالک کے سیاحوں کو حکومت خاص طور پر ہر قسم کی سہولیات فراہم کررہی ہے۔انہوں نے فرانس اور بیلجیم کے سیاحوں کو خیبر پختونخوا کے تاریخی مقامات کے حوالے سے کتابیں بھی پیش کئے اور ان کی ضیافت تخت بھائی کے مشہور چپلی کباب سے کی گئی۔دریں اثناء پہاڑوں کی اہمیت کو اجا گر کرنے کے لئے اسلام آباد اور لاہور کے موٹر سائیکلسٹ کلب46 نے بھی تخت بھائی کے کھنڈرات کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کلب46کے لیڈرمانی افتخار نے کہاکہ پہاڑوں کے عالمی دن کو منانے کا مقصد پہاڑوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پہاڑوں کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں وہاں صفائی کا خصوصی خیال رکھنا چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ سیاحت کو فروغ دینے سے ملکی معیشت بھی بہتر ہوگی۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ جب بھی وہ پہاڑوں کا دورہ کرے تو اپنے ساتھ جو اشیاء لے جائیں تو ان کے ریپیر اور دیگر غیر ضروری اشیاء وہاں پر پھینکنے کی بجائے اسے اپنے ساتھ لے جائیں تاکہ پہاڑوں کی خوبصورتی متاثر نہ ہو۔ کلب 46 کے موٹر سائیکلسٹ نے تخت بھائی کھنڈرات کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا اور تخت بھائی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وہ سوات ریجن کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوئے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





