چترال ( محکم الدین ) وفاقی حکومت نے بونی بوزوند تورکہو روڈ کی توسیع اور پختہ کرنے کیلئے فنڈ ریلیز کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تین ہفتے پہلے ایم پی اے چترال وزیر زادہ نے صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو اکبر ایوب سے خصوصی ملاقات میں اپر چترال کے بونی بوزوند تورکہو روڈ کی تعمیرمیں تاخیر سے علاقے کے لوگوں میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا تھا۔ اور اس منصوبے کی جلد از جلد تعمیر کے سلسلے میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے خصوصی اقدام اُٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت نے بونی بوزوند تورکہو روڈ کو چوڑا کرنے اور پختہ کرنے کیلئے 60ملین روپے ریلیز کئے ہیں۔ جو اس سڑک پر خرچ کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایم پی اے وزیر زادہ نے چترال کے دیگر مسائل سے بھی صوبائی حکومت کو آگاہ کیا ہے۔ اور حکومت سے ان مسائل کے حل کیلئے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس میں اپر چترال ضلع کے قیام کیلئے درکار وسائل خصوصی طور پر قابل ذکر ہیں۔ درین اثنا تورکہو کے عوامی حلقوں نے ایم پی اے چترال وزیر زادہ کی طرف سے بونی بوزوند روڈ کی تعمیر میں دلچسپی رکھنے اور فنڈ کی فراہمی کو ممکن بنانے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اور مطالبہ کیا ہے۔ کہ روڈ کی تعمیر میں مزید تاخیر کئے بغیر کام شروع کیا جائے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات