کسی بھی ہنگامی صورتحال، قدرتی آفات میں بروقت مدد کیلئے تمام جدید سہولیات سے آراستہ انٹی راوٹ فورس (Anti Riot Force)کا قیام عمل میں لا یا گیا۔ ڈی پی او چترال محمد فرقان بلال

Print Friendly, PDF & Email

ڈسڑکٹ پولیس آفیسر چترال کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال نے کہا ہے کہ چترال میں کسی بھی ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات کی صورت میں لوگوں کی بروقت مدد کے لیے تمام جدید سہولیات سے آراستہ انٹی راوٹ فورس(Anti Riot Force) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔یہ بات انہوں نے پولیس لائن چترال میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ چترال پولیس عوام کی جان و مال اور عزت و ابروکی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی بھر پور کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چترال پولیس کے جوانوں کی انتھک محنت کی بدولت اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے چترال میں مثالی پائیدار امن و امان قائم ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ چترال پولیس تمام جدید سازو سامان اور اسلحہ سے لیس ہے۔ اور کسی بھی نا خوشگوا ر واقعے سے بروقت نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔