وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمو دخان نے تبلیغی جماعت کے امیر مولانا عبد الوہاب کے انتقال پر انتہائی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمو دخان نے تبلیغی جماعت کے امیر مولانا عبد الوہاب کے انتقال پر انتہائی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہاں سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کی علمی اور دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی تبلیغ واشاعت میں صرف کی۔ مرحوم کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اُنہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا بھی کی۔