چترال (نمائندہ چترال میل)جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر خان نے کیک کاٹنے کی رسم ادا کی جبکہ اکیڈیمی کے طلباو طالبات، سول سوسائٹی کے نمائندے اور ٹیچر ز کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کثیرتعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر عالمگیر خان نے کہاکہ چترال میں معیاری تعلیم اور دوسرے شعبوں میں ضلعے کے سابق ڈپٹی کمشنر اسامہ وڑائچ شہید کے کارنامے لوگوں کے زبان زد عام ہیں جبکہ اس کوچنگ اکیڈیمی کو ضرورت کی بنیاد پر قائم کرکے اور اس میں ذاتی دلچسپی لے کر انہوں نے دوسروں کے لئے ایک مثال قائم کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک مثالی ایڈمنسٹریٹر کے طور پر شہید اسامہ کے کارنامے ہمیشہ کے لئے یاد رکھے جائیں گے جس نے عملی طور پر ثابت کردیا کہ سول سرونٹ عوام کے خادم ہوتے ہیں اور ایسے خادم ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ وجاوید رہتے ہیں۔ عالمگیر خان نے اکیڈیمی کے انتظامیہ کویقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کی مکمل سرپرستی اسے حاصل رہے گی۔ اس موق پر گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے پرنسپل کمال الدین، اکیڈیمی کے کوارڈینیٹر فداء الرحمن، چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین، پروفیسر تنزیل الرحمن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈسٹرکٹ مانٹیرنگ افیسر محمد صالح، اسسٹنٹ کمشنر کبل سوات طارق محمود، پروفیسر شفیق احمد اور دوسرے معززین اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی







