(چترال میل رپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیربرائے توانائی حمایت اللہ خان نے کہاہے کہ خیبرپختونخوامیں توانائی کے جاری منصوبوں میں بلاوجہ تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ضلع سوات میں 84میگاواٹ کے گورکین مٹلتان ہائیڈروپاورپراجیکٹ پرتعمیراتی کام کی تاخیرپر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے منصوبے پر کام کرنے والے ٹھیکہ داراورکنسلٹنٹ کو مذکورہ منصوبہ ہرحال میں آئندہ2سال کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔اسی طرح توانائی کے دیگرجاری منصوبوں پرکام کرنے والے پراجیکٹ ڈائریکٹرزکوبھی سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے منصوبے کی Siteجگہ پراپنی حاضری24گھنٹے ممکن بنائیں اورمنصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرلیں کیونکہ بلاوجہ تاخیرکی ذمہ داری متعلقہ منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹرپر عائد ہوگی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیڈوہاؤس میں پن بجلی کے جاری توانائی منصوبوں پر کام کی رفتارکے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سابق چیف انجینئرواپڈاسردارمحمدطارق،سیکرٹری توانائی محمدسلیم خان،چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرذین اللہ شاہ،جی ایم ہائیڈل بہادرشاہ اورتمام پراجیکٹ ڈائریکٹرزنے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع سوات میں زیرتعمیر84میگاواٹ گورکین مٹلتان ہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تاخیر پر سخت مایوسی کا اظہارکیا گیا اورمنصوبے کے لینڈ اورسکیورٹی مسائل ایک ہفتے کے اندر حل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں ضلع مانسہرہ میں 10.2میگاواٹ جبوڑی ہائیڈروپاورپراجیکٹ میں ٹاورزکی تنصیب کی تاخیر پر تشویش ظاہر کی گئی اورمنصوبہ اپریل2019تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں،ضلع شانگلہ میں 11.8میگاواٹ کروڑہ ہائیڈروپاورپراجیکٹ کوجولائی 2019میں ہرصورت مکمل کیا جائے،جبکہ ضلع چترال میں 69میگاواٹ لاوی ہائیڈروپاوررپراجیکٹ کو بھی مقررہ مدت نومبر2021تک مکمل کرنے کے لئے تمام ترتوانائیاں صرف کی جائیں۔ اجلاس میں مشیرتوانائی حمایت اللہ خان نے تمام پراجیکٹ ڈائریکٹرزکو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ پراجیکٹ سائیٹ پر ہمہ وقت اپنی موجودگی یقینی بنائیں اورمتعلقہ پراجیکٹ ہرصورت میں مقررہ مدت میں مکمل کریں،انہوں نے مختلف پراجیکٹ کوفنڈزکی ادائیگی فوری طورپر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے محکمہ توانائی کے حکام کوہدایات جاری کیں کہ وہ ہرمنصوبے کے معاہدے کے مطابق کام کی رفتارکاہفتہ وارجائزہ لے کرمانیٹرنگ کریں اوربلاوجہ تاخیر پر پراجیکٹ ڈائریکٹرز،ٹھیکہ داراور کنسلٹنٹ کو جرمانہ کریں کیونکہ تاخیرسے صوبے کو سالانہ اربوں کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





