چترال (نمائندہ چترال میل) متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے کہاہے کہ امریکہ، بھار ت اور اسرائیل کی ناپاک مثلث کا ہد ف پاکستان ہے کیونکہ کفار کے نزدیک یہی اسلام کا مضبوط قلعہ ہے جوکہ دو قومی نظرئیے کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے اور اس کے پاس جوہری صلاحیت، مضبوط میزائل ٹیکنالوجی اور اسلام پر مرمٹنے والے نظریاتی عوام سے وہ خائف اور پریشان ہیں اوراسلام کے خلاف متحدہ باطل قوتیں یہودیوں کی ایٹمی پروگرام کو کبھی یہودی بم نہیں کہا مگر ہماری ایٹمی پروگرام کو اسلامی بم کا نام دے رہے ہیں۔جمعہ کے روز المرکز اسلامی چترال میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہاد کشمیر میں بھارت کی رسوائی ان کے آقاؤں کو صاف نظر آرہا ہے اور کشمیری مسلمانوں کی شوق شہادت اور جذبہ جہاد سے کامیابی اور فتح بہت ہی قریب ہے اوربھارت کی رسوائی سے امریکہ اور اسرائیل خود بھارت سے ذیادہ خائف ہیں۔ سید صلاح الدین نے کہاکہ جہاد کشمیر اور جہادافغانستان ہو یا جہاد فلسطین،یہ سب اس جہاد کا تسلسل ہیں جسے حضور ﷺنے چودہ سو سال پہلے خود شروع کیا تھا اور باطل کو للکارنے کا سلسلہ تاقیامت جاری رہے گا۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہارکیاکہعیاش حکمران طبقے باطل کی اشاروں پر ایک دوسروں پر بم برسارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں 85فیصد عوام کو اسلامی نظام کے خدو خال کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہیں جس کی وجہ سے اپنی قیادت کو صالحین کے ہاتھوں میں نہیں دیتے اوریہی وقت ہے کہ گھر گھر جاکر اس حقیقت سے لاعلم لوگوں کو روشناس کرائیں۔ بعدازاں انہوں نے شاہی مسجد چترال میں خطبہ جمعہ بھی دے دیا جس کے لئے بڑی تعداد میں نمازی حاضرہوئے تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات