چترال (نما یندہ چترال میل) چترال سے تعلق رکھنے والے ایکسائز اینڈ ٹیکسیش افیسر خالد بن ولی ہفتے کے روز سہ پہر پشاور سے اسلام آباد جاتے ہوئے مردان انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر گاڑی کے حادثے میں جان بحق ہوگئے جبکہ وہ گاڑی میں اکیلے سفر کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کے سائیڈ میں دیوار سے ٹکراکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے۔ وہ چترال کے معروف قانون دان عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ کا بیٹاتھا اور اپنی خوش اخلاقی اور بہتر سماجی روابط کی وجہ سے انتہائی ہر دلعزیز شخصیت بن گئے تھے جن کی ناگہانی رحلت سے چترال میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ وہ گزشتہ سال جوڈیشری میں سول جج کے عہدے کو چھوڑ کر دوبارہ ایکسائز ٹیکسیشن جو جائن کیا تھا اور پشاور میں تعینات تھے۔ نماز جنا زہ 21اکتوبر بروز اتوار ڈیڑھ بجے 1.30 پولو گراونڈ چترال میں ادا کی جائے گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات