چترال سے کون سمیت چلغوزے ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی عائد کی جائے۔۔ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال رحمت الہی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمایندہ چترال میل) ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال رحمت الہی نے ڈی ایف او چترال سے پُر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ چترال سے کون سمیت چلغوزے ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی عائد کی جائے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا۔ کہ چلغوزوں کو کون سمیت درخت سے اُتار نا ہی غلط طریقہ ہے۔ کیونکہ اس سے چلغوزے کے درخت کی شاخیں اور کچے پھل متاثر ہوتی ہیں۔ اس لئے بہتر طریقہ یہی ہے۔ کہ درختوں پر ہی اُن کے مکمل پکنے کا انتظار کیا جائے۔ اور اگر یہ ممکن نہیں۔ تو چلغوزے کے کون ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی لگائی جائے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چلغوزے کے کون جلانے کے کام آتے ہیں۔ جس سے بڑے پیمانے پر ایندھن کی ضروریات پوری ہوتی ہیں۔ اور چلغوزے کون سے علیحدہ کرنے کے کام سے بھی کئی لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ اس لئے چترال اور خصوصا جنگلاتی علاقے کے بہتر مفاد میں چلغوزے کے کون کی منتقلی پر پابندی لگائی جائے۔ رحمت الہی نے کہا۔ کہ اس حوالے سے پہلے ہی ضلع کونسل چترال میں ایک متفقہ قرار داد چلغوزہ کون کی ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی کے حوالے سے منظور کی گئی ہے۔ اس کے باوجود اب بھی چلغوزہ بمعہ کون لے جایا جارہا ہے۔ انہوں نے ڈی ایف او چترال سے پابندی کا مطالبہ کیا۔