چترال ( نمایندہ چترال میل ) انجمن ترقی کہوار حلقہ اویون کے زیر اہتمام ایک طرحی محفل مشاعرہ گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول اویون میں منعقد ہوا۔ جس میں بڑی تعداد میں شعراء اور ادب سے دلچسپی رکھنے والوں نے شرکت کی۔ اس محفل مشاعرہ کے مہمان خصوصی ویلج نائب ناظم اویون فضل الرحمن اور صدر محفل کے فرائض سنئیر صحافی اور شاعر محکم الدین نے انجام دی۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں چترال کے معروف ادیب و شاعر صالح نظام صالح ؔ، اور انجمن ترقی کہوار اویون کے صدر مولانا حافظ خوش ولی خان ولیؔ موجود تھے۔ مشاعرے کی نظامت خالد ظفر ظفر نے کی۔ جبکہ اس مشاعرے میں بمبوریت، بریر، اور غوچ، کیسو اور اویون کے شعراء شریک ہوئے۔ مشاعرے میں نواب خان دلکشؔ، نذیرمحمد مظلوم ؔ، عبدالربیؔ، امان اللہ بیتاب ؔ، مظفر الدین مظفر ؔ، شکیل احمد شکیل ؔ، امیر گل اعظم ؔ، محمد اسرار گُل داودی ؔ، مطیع الرحمن قمرؔ، ذکریا عمر ذاکر ؔ، سجاد علی ساجدؔ، ظفر الدین سرور ؔ، حافظ خوش ولی خان ولی ؔ اور صالح نظام صالح ؔ نے طرحی کلام پیش کی اور خوب داد وصول کی۔ طرحی مشاعرے کے بعد چند غیر طرحی کلام بھی پیش کئے گئے۔ مشاعرے کے اختتام پر انجمن کے جنرل سیکرٹری خالد ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ ماہ نومبر میں ضلعی سطح پر محفل مشاعرے کا انعقاد زیر غور ہے۔ جس کیلئے انتظامات حتمی شکل دیے کے بعد دعوت نامے جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ حلقہ اویون نے سابقہ ادوار میں بھی بہت شاندار محافل مشاعرے منعقد کئے۔ اور انشاء اللہ نومبر میں منعقد ہونے والا مشاعرہ بھی تاریخی ثابت ہوگی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات