صوبائی ٹرانسپورٹ کے پی کے نے صوبے کے مختلف شہروں کیلئے نئے کرائے نامے تیار کئے۔ پشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز 438روپے مقرر

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)سی این جی کی قیمتیں 109روپے فی کلو گرام مقرر ہونے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے کے مختلف شہروں کے مابین سی این جی سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کیلئے نئے کرائے نامے تیار کئے ہیں۔جس کے تحت فلائنگ کوچز /منی بسیں 1.9روپے فی کلومیٹر فی مسافر اور اے سی بسیں 1.39 روپے، عام بسیں 1.04 روپے اور لگثرری بسیں 1.14روپے فی کلومیٹر فی مسافر کرائے وصول کریں گی تفصیلات کے مطابقْ پشاور سے کوہاٹ کیلئے فلائنگ کوچز /منی بسیں 77روپے،اے سی بسیں 90 روپے عام بسیں 67روپے اور لگثرری بسیں 74 روپے کرایہ چارج کریں گی اسی طرح پشاور سے بنوں کیلئے فلائنگ کوچز/منی بسز 228روپے اے سی بسیں 267 روپے عام بسیں 200روپے اور لگثرری بسیں 219 روپے،پشاور سے ڈی آئی خان تک فلائنگ کوچز 400روپے، اے سی بسیں 467 روپے، عام بسیں 349 روپے اور لگثرری بسیں 383 روپے پشاور سے ہریپور کیلئے فلائنگ کوچز 186روپے اے سی بسیں 217روپے عام بسیں 162روپے اور لگژریبسیں 178 روپے پشاور سے ایبٹ آ باد کیلئے فلائنگ کوچز 230روپے، اے سی بسیں 268 روپے عام بسیں 201روپے اور لگژری بسیں 220 روپے، پشاور سے مانسہرہ کیلئے فلائنگ کوچز258 روپے، اے سی بسیں 302 روپے، عام بسیں 226 روپے اور لگژری بسیں 247 روپے کرایہ وصول کریں گی۔پشاور سے مردان کیلئے فلائنگ کوچز69 روپے، اے سی بسیں 81 روپے،عام بسیں 60 روپے اور لگژری بسیں 66روپے، پشاور سے ملاکنڈکیلئے فلائنگ کوچز140 روپے، اے سی بسیں 164 روپے، عام بسیں 123 روپے اورلگژری بسیں 135 روپے پشاور سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچز205 روپے، اے سی بسیں 239 روپے، عام بسیں 179 روپے اور لگژری بسیں 196 روپے، پشاور سے دیر کیلئے فلائنگ کوچز 297روپے، اے سی بسیں 347 روپے، عام بسیں 260 روپے اور لگژری بسیں 285 روپے پشاور سے چترال کیلئے فلائنگ کوچز438 روپے، اے سی بسیں 507روپے،عام بسیں 379 روپے اور لگژری بسیں 416 روپے، پشاور سے چارسدہ کیلئے فلائنگ کوچز32 روپے، اے سی بسیں 38 روپے، عام بسیں 28 روپے اور لگژری بسیں 31 روپے اور پشاور سے تنگی کیلئے فلائنگ کوچز 61روپے، اے سی بسیں 71 روپے، عام بسیں 53روپے اور لگژری بسیں 58 روپے کرایہ وصول کریں گی۔مزید برآں دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباء،معذور افراد اور 60برس سے زائد عمر کے بزرگ افراد کیلئے اصل کرایوں پر پچاس فیصد موجودہ رعایت بھی جاری رہے گی۔ جبکہ گاڑیوں میں ائر کنڈیشن /ہیٹنگ سسٹم میں خرابی کی صورت میں عام بسوں کے کرایے چارج کئے جائینگے۔ اس امر کا اعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک کرائے میں کیا گیا۔